سبزی خرید نا عام آدمی سے باہر انتظامیہ اس کا نوٹس لے :عوام
ساجد طفیل لون
بھدرواہ ؍؍بھدرواہ میں آجکل سبزی خرید نا عام مزدور پیشہ افراد کے لئے مشکل ہو رہا ہے کیوں کہ سبزی فروش لوگوں سے مہنگے داموں پر سبزی فروش کر رہے ہیں اور لوگوں سے من چاہی قیمت وصول رہے ہیں۔ محمد رمضان نامی ایک شہری نے بتایاکہ میں گھر سے سبزی خریدنے آا تھا مگر اب لگتا ہے سبزی کے بدلے واپس گھر ہی جانا پڑے گا کیونکہ میں اتنی ہی دن کی امدن ہے جتنے کی سبزی والا اس کی قیمت بتا رہا ہے اور دوسرا جس بھی دکان پر میں سبزی لینے گیا تو کسی بھی دوکان پر ریٹ لسٹ اوذاں نہیں ملا اور دکاندار سے جب پوچھا تو اس نے کہا اس ریٹ پر ہم کو بارا نہیں کھاتا ہے اس لیے سبزی لینی ہے تو ٹھیک ورنہ آگے بڑھو اب لوگوں نے بھدرواہ انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ انتظامیہ ان کا نوٹس لے