الرئيسية بلوق الصفحة 7650

ادبی کُنج جموّں کے زیر اہتمام ایک خصوُصی شعری ورکشاپ نِشست

0

اُبھرتے ہوئے نوعُمر غزل گو شعرا کی غزلیات پر سیر حاصل تبصرہ

منگوترہ

جموںّ ؍نوجوان اور اُبھرتے ہوئے شعراء اور اُدباء کی تربیّت اور حوصلہ افزائی کیلئے ایک طویل مُدّت سے سرگرم عمل سرکردہ کثیر اللسانی ادبی تنظیم ادبی کُنج جے اینڈ کے جموّں‘ کے زیر اہتمام گذشتہ روزاِس کے ادبی مرکز کِڈذی پری سکوُل تالاب تِلّو میں ایک شعری نِشست نُما خصوُصی ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔ جِس میں نئے اور پُرانے اُدباء اور شعرا کی خاصی تعداد میں شرکت ہوئی۔اِِس شعری ورکشاپ نِشست کی صدارت کے فرائض جانے مانے دانشور ادیٖب و شاعر ڈاکٹر رتن سہگل نے ادا کِئے۔ جبکہ معروُف گلو کار کمپوزرو شاعرچمن سگوچؔ مہمانِ خصوُصی تھے۔ نِظامت کے فرائض اودھمپور سے تشریف لائے تنظیم کے سیکرٹری اشوک منطقؔ نے ادا کئے۔نِشِست کے آغاز میں تنظیم کے چئیرمین آرشؔ اوم دلموترہ نے صدرِ تنظیم جناب شام طالبؔ کی صھت یابی پر اپنی اور تنظیم کی طرف سے اُنھیں مُبارک باد پیش کی اور اُن کی بہتر صحت کیلئے دِل سے دُعا کی ۔ اِس شعری ورکشاپ نِشست میں ادبی کُنج جموں کے دو جواں سال شعراء شمسؔ راجن اور توصیف رضاؔ نے اپنی درج ذیل غزلیں پیش کیٖں۔ (1)بے زبانی بھی کیا قیامت ہے، اب تُمہیں پیار کی ضرورت ہے(شمس راجن) (2)ہوا اُس کا پتہ نہیں دیتی ، دُعا بھی اب شفا نہیں دیتی ‘ (توصیٖف رضاؔ)۔ اِن غزلیات کی روشنی میں ادبی کُنج جموں کے سینئر ممبران نے اسلوُبِ غزل کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل روشنی ڈالتے ہوئے اِن نوجوان شعراء کو مُفیٖد و کارآمد مشورے دِئے اور مختلف اوزان کی جانکاری بھی دی۔اِس کے بعد اِس ماہ کے طرح مِصرع ’ خُدا ہر ایک کو اپنا پتہ نہیں دیتا‘ پر شعرا حضرات نے اپنی طرحی غزلیں بھی پیش کیٖں۔ اِس شعری دور کا تیسرا حِصہ بھی ایک کھُلا شعری دوَر تھا۔ جِس میں شعراء حضرات نے مختلف زبانوں میں اپنا کلام پیش کِیا ۔ جبکہ گلو کار ویدؔ اُپل نے پنجابی گیِت ’ مرجانی پیٖڑ نال پیار مینوں ہو گیا‘ اور چمن سگوچ نے ایک ہندی گیٖت ’ تُجھ بِن مورا جِیا را نہ لاگے‘ گا کر ناظرین پر ایک وجد طاری کر دِیا۔ اِس موقعہ پر شام طالبؔ کی تازہ غزل کا مطلع تھا ’میں تُمہارے عِشق کی جاگیر ہوں، خوبصورت وادیء کشمیر ہوں۔ جبکہ آرشؔ اوم دلموترہ نے حُبِّ الوطنی سے لبریز اپنے چند ڈوگری قطعے ’ چنگا اوہ اِنسان ایں جو اِنسانیں دی پنچھان کریَ ، اِنسانی ہمدردی رکھّے نیکی دا سنمان کریَ‘ وغیرہ پیش کئے۔اِس شعری دوَر کے دیگرشعراء کے اِسمائے گرامی اِس طرح ہیں:۔ فوزیہ مُغل ضِیاؔ، ایم ایس وفاؔ ، ڈاکٹر رتن سہگلؔ ، سنجیو کُمار، ۔ ایس کے گُپتا، راجیو کُمار، اشوک منطق۔ کے آر سلگوترہ، اور ونود کاتب ۔نِشست کا اِختتام چیئرمین آرشؔ دلموترہ کی طرف سے پیش کی گئی شُکریہ کی تحریک سے ہُوا۔

بٹوٹ کانگریس نے تنظیمی الیکشن کا انعقاد عمل میں لایا

0

جنک سنگھ کانگریس پارٹی کمیٹی کے نئے بلاک صدر منتخب
شوبھم انتھال

بٹوٹ//بلاک کانگریس کمیٹی کے بٹوٹ کے تنظیمی الیکشن آج یہاں ڈاک بنگلو بٹوٹ میں منعقد ہوئے ۔ اسی سلسلہ میں پارٹی کے الیکشن ایک شفاف ماحول مین بلاک ریٹرنگ آفیسر الیاس بانہالی کی زیر نگرانی عمل میں لائے گئے۔ جنکو ایک سنیئر پارٹی لیڈر ہونے کے ناطے پارٹی کے اعلیٰ کمانڈ کی اور سے نا مزد کیا گیا تھا ، جبکہ اس الیکشن میں جنک سنگھ کو کامیابی ملی اور پارٹی کے بلاک صدر منتخب ہوئے ۔ جنک سنگھ کا نام پہلے یوتھ کانگریس کے سنیئر لیڈر شاروق بھٹی نے ڈلگیٹ سیشن میں تجویز کیا تھا اور آخر کار تمام کانگریس کمیٹی کے عہدداروں نے انہیں قبول کیا تھا ۔تنطیمی الیکشن کے بعد بی ۔آر ۔او الیاس بانہالی میڈیا سے بات کرتے ہوئے الیکشن کے بارے میں معلومات فراہم کی ۔۔ واضح رہے جنک سنگھ کانگریس کمیٹی بٹوت کے اپنی نئی ٹیم کے ساتھ نئے صدر منتخب ۔

رام بن کومثالی اسمبلی حلقہ بنانامیرامِشن:نیلم کمارلنگہے

0

ممبر اسمبلی رام بن نے دومقامات پرپانی کولر کا کیا افتتاح
شوبھم انتھال

رام بن //آج یہاں ممبر اسمبلی رام بن نیلم کمار لنگے نے دو پانی والے کولر کا افتتاح کیا ، جبکہ ایک کولر بس اڈہ پر اور دوسرا کولر میں مارکیت کورٹ سڑک پر نصب کیا گیا ، جن کا افتتاح ممبر اسمبلی رام نیلم لنگے نے کیا۔ اس موقع پر ایم ۔ایل۔اے کے ہمراہ ایکس ۔ای۔این پی۔ایچ۔ای اور دیگر آفیسران کے علاوہ با زار ٹریڈ ایسو سی ایشن کے ممبران بھی موجود تھے ۔ اسی سلسلہ میں ایم ،ایل۔اے اس موقع پر بولتے ہوئے کہا کہ یہ رام بن کے قصبہ کی ایک دیرینہ مانگ تھی جو آج ان کے ذاتی فنڈ سے ۲لاکھ روپے کی لاگت سے پوری کی جا چکی ہے ،انہوں نے اسی سلسلہ میں مزید کہا کہ رام بن کے باشندگان کو بنیادی سہولیات مہیا کروانا میرے ترقیاتی ایجنڈے میں فوقیت پر ہے ۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ لوگوں کی روز مرہ زندگی کو آرام دہ بنانے کے لئے سرکار نے ہر زندگی کہ شعبہ بہت سارے ترقیاتی پروجیکٹ کی شروعات کی ہے ۔۔

حکومت ریاست میں بہتر سڑک رابطوں کی فراہمی کے لئے وعدہ بند : کوہلی

0

کوہلی اور جُگل کشور نے کالا کوٹ میں بریوی ۔کوٹ کبو سڑک رابطہ کا سنگ بنیاد رکھا

عمرارشدملک

راجوری؍وزیر برائے پشو وبھیڑ پالن اور ماہی پروری عبدالغنی کوہلی اور ممبر پارلیمنٹ جگل کشور شرما نے آج ضلع راجوری کے حلقہ انتخاب کالا کوٹ کے میں بریوی۔کوٹ کبو سڑک رابطہ کا سنگ بنیاد رکھا۔اس سڑک کی تعمیر مقامی لوگوں کی دیرینہ تھی جس کا کام پی ایم جی ایس وائی کے تحت 2.81کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے ہاتھ میں لیا گیا ہے جس کی تعمیر سے علاقے کے مقامی لوگوں راحت ملے گی۔وزیر موصوف نے متعلقہ ایگزیکٹیو ایجنسی کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس پروجیکٹ کے کام کو بروقت مکمل کریں تاکہ لوگوں کو آنے جانے میں آسانی پیدا ہوں ۔ انہوں نے سڑک کی تعمیر کے لئے رقومات کو منصفانہ طور پر استعمال کرنے کی بھی ہدایت دی۔دریں اثنا عبد الغنی کوہلی اور جگل کشور شرمانے ایک عوامی اجتماعی سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ مخلوط حکومت کی حصولیابیوں کو اُجاگر کیا۔ عبدالغنی کوہلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت ریاست میں بہتر سڑک رابطے کی فراہمی کے لئے وعدہ بند ہے اور اس ضمن میں متعلقہ محکمہ جات کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سڑکوں کی تعمیر کے لئے ڈی پی آر مرتب کر کے منظوری کے لئے متعلقہ حکام پیش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ریاست میں سڑکوں کا جال بچھانے کے لئے فراخدالانہ رقومات فراہم کر رہی ہے۔جگل کشورشرما نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ریاست کے خصوصی طور سے پہاڑی اور دور افتادہ علاقوں میں رہنے والے لوگوںکی معاشی و اقتصادی حالت بہتر بنانے کے لئے متعدد فلیگ شپ پروگرام شروع کئے ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آگے آکر جاری فلیگ شپ پروگراموں سے استفادہ کریں۔وزیر اور ممبر پارلیمنٹ کے ہمراہ ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ آفیسران تھے۔

گئو رکشکوں کو گھبراہٹ کی ضرورت نہیں

0

گجراپنے جانوروں کو بچوں کی طرح بچا کر رکھتے ہیں :جاوید راہی
نمائندہ لازوال

جموں//شیو سینا اور ضلع کانگریس کمیٹی سانبہ کی طرف سے قبائلی طبقہ پر دو پریس بیانوں پر سخت رد عمل ظاہر رکرتے ہوئے ٹرایبل ریسرچ اینڈ کلچرل فائونڈیشن کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں جموں واسویوں کو اپنا طرز زندگی سمجھنے کے ساتھ جانوروں اور کمیونیٹی پر رویہ کو سمجھنے کی تلقین کی۔تقریب کا انعقاد ڈاکٹر جاوید راہی کی قیادت میں لایا گیا جس میںقبائلی طبقہ کے حالیہ معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میںقبائلی معززین بھی موجود تھے ۔اسی ضمن میں ڈاکٹر جاوید راہی نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہم گجر ریاست کے باشندگان ہونے کے ناطے تمام حقوق رکھتے ہیں اور ریاست کے کسی بھی حصہ میں قانونی طور پر آباد ہیں اور عوام کو خانہ بدوشوں کی طرز زندگی کو بغور سمجھنا چاہئے اور واضح رہے کہ ہم گجراپنے جانوروں کو بچوں کی طرح بچا کر رکھتے ہیں اسلئے گئو رکشکوں کو کسی قسم کی گھبراہٹ کی ضرورت نہیں ۔انہوں نے کہا کہ جموں آپسی بھائی چارے اور مذہبی بھائی چارگی کیلئے کافی مشہور ہے اور ہم معززین کو اس بھائی چارہ کو قائم رکھنے کی اپیل کرتے ہیں ۔موصوف نے کہا کہ قبائیلی عوام کو مویشیوں کے ساتھ ہجرت کرنے کے دوران کافی ساری پریشانیوں سے دو چار ہونا پڑتا ہے اسلئے ریاست ومرکزی سرکار کو اس مسئلہ میں خصوصی مداخلت کرنی چاہئے ۔اس موقع پر ولی محمد چوہان،علی محمد ،ظفرا للہ،احسان چوہدری ،ولی چوہدری و دیگران موجود تھے۔

راہل گاندھی کیلیفورنیا یونیورسٹی میں ہندوستانی جمہوریت پر لیکچر دیں گے

0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کیلیفورنیا یونیورسٹی میں آئندہ 11 ستمبر دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی حیثیت سے مستقبل میں ہندوستانی جمہوریت کی توقعات پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ۔کیلیفورنیا یونیورسٹی نے اپنی ویب سائٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسٹر راہل گاندھی "انڈیا ایٹ 70: ریفلیکشن آن دی پاتھ فارورڈ” کے موضوع پر لیکچر دیں گے ۔ اس پروگرام کا اہتمام برکلے ریسرچ آن کنٹمپریری انڈیا پروگرام اور انسٹی چیوٹ فار ساؤتھ ایشیا اسٹڈیز کی طرف سے مشترکہ طورپر کیا جارہا ہے ۔ یونیورسٹی نے کہا ہے کہ 2013 میں کانگریس کے نائب صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے انہوں نے پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے قابل قدر کام کیا ہے ۔ اس لئے ، ہم ہندوستان کے مستقبل کے امکانات پر ان کے خیالات سننا چاہتے ہیں۔

رنبیر کے ساتھ پھر فلم بنائیں گے امتیاز

1

یواین آئی
ممبئی؍بالی ووڈ کے مشہور ہدایت کار امتیاز علی ‘راک اسٹار’ رنبیر کپور کے ساتھ فلم بنانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ امتیاز علی نے رنبیر کپور کو لے کر ‘راک اسٹار’ اور ‘تماشہ’ جیسے فلمیں بنائیں ہیں۔ ‘راک اسٹار’ نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی تھی جبکہ ‘تماشہ’ کوامید سے کم کامیابی ملی تھی۔ ”تماشہ’ کی ناکامی کے بعد شاہ رخ کے ساتھ انہوں نے ‘جب ہیری میٹ سیجیل’ فلم بنائی لیکن یہ فلم بھی باکس آفس پر کوئی خاص کمال نہیں دکھا سکی۔

اکثر ۔2 میں آئٹم سانگ نہیں کررہی ہوں:صوفیہ حیات

0

یواین آئی
ممبئی؍؍ماڈل سے نن بنیں صوفیہ حیات کا کہنا ہے کہ وہ ‘اکثر۔2” میں آئٹم گیت نہیں کررہی ہے ۔ صوفیہ نے ان افواہوں کو مسترد کردیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے وہ آنے والی فلم ‘اکثر۔2’ میں وہ آئٹم سانگ کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ا س فلم میں کوئی آئٹم سانگ نہیں کررہی ہے ۔ صوفیہ کا کہنا ہے کہ ”گیت کے بارے میں افواہیں ہیں۔ میرے دوست مجھ سے اس سے متعلق سوال پوچھ رہے ہیں۔ اگر پروڈیوسر اس سلسلے میں مجھ سے رابطہ قائم کرتے ہیں تو میں ضرور کرنا پسند کروں گی۔ میں آئٹم نمبر کے لئے بے تاب ہوں، کیونکہ میں اس سے قبل کوئی ائٹم نمبرنہیں کیا ہے ۔ ” واضح رہے کہ ‘اکثر۔2’ میں گوتم روڈے ، زرین خان اور ابھینو شکلا جیسے اداکار مرکزی کردار میں ہیں، اننت مہا دیوں کی ہدایت والی یہ فلم 6 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔

امیتابھ کے ساتھ ریس لگائیں گے سلمان

0

یواین آئی
ممبئی؍؍بالی ووڈ کے مشہور اداکار امیتابھ بچن اور ‘دبنگ ” اسٹار سلمان خان کی جوڑی پھر سے سلور اسکرین پر ایک ساتھ نظر آسکتی ہے ۔ سلمان خان اور امیتابھ نے ‘بابل’، ‘باغبان’ اور ‘گاڈ تسی گریٹ ہو’ میں ساتھ کام کیا ہے ۔ یہ بات کہی جارہی ہے وہ دونوں اسٹار دس برسوں کے بعد پھر سے ایک ساتھ کام کرنے جارہے ہیں۔ ریمو ڈی سوزا کی ہدایت والی فلم ‘ریس۔3” میں سلمان خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے ۔ اس فلم میں امیتابھ بچن بھی کام کرتے نظر آئیں گے ۔ واضح رہے کہ امیتابھ کو ‘ریس۔3” کے لئے انتخاب کیا گیا ہے ۔ امید ہے کہ وہ اس فلم کے لئے راضی ہوجائیں گے ۔ اس فلم میں سلمان کے ہیروئین کے طور پر جیکلین فرنانڈیز کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ یہ فلم اگلے سال عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔اکتوبر سے فلم کی شوٹنگ شروع ہوگی۔

مینکا گاندھی نے آنگن باڑی کے کارکنوں کو انعامات سے نوازا

0

یواین آئی
نئی دہلی؍؍بہبودی خواتین و اطفال کی مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے بچوں کی بہبود اور دیگر فلاحی و ترقیاتی پروگراموں میں آنگن باڑی کے کارکنوں کی شاندار شراکت کے لئے آج انہیں اعزاز ات سے نوازا۔ محترمہ مینکا گاندھی نے انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈویلپمنٹ اسکیم (آئی سی ڈی ایس) کے تحت مختلف اسکیموں سے وابستہ 51 آنگن باڑی کارکنوں کو سال 17-2016 کے لئے انعامات سے نوازا۔ اس تقریب میں وزیر مملکت برائے بہبودی خواتین و اطفال کرشنا راج بھی موجود تھیں۔ محترمہ مینکا گاندھی نے کامیاب کارکنوں کو قومی سطح کے انعام کے بطور 25 ہزار روپے نقد اور ایک سپاسنامہ پیش کیا اور ریاستی سطح کے انعامات میں پانچ ہزار روپے نقد رقم اور سپاسنامہ پیش کیا۔ آنگن باڑی کارکنوں کو قومی اور ریاستی سطح پر انعام دینے کا منصوبہ 01-2000 میں شروع ہوا تھا۔ یہ انعامات ہر سال دیئے جاتے ہیں۔ آنگن باڑی کارکنوں کو حکومت کی مختلف فلاحی اسکیوں کے تعلق سے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے اور لوگوں کو ان اسکیموں سے جوڑنے کا کام کرنے کے لئے اعزاز دیا جاتا ہے ۔