3,438مسافروں کو لے کر 26پروازیں جموں، سری نگر ہوائی اڈوں پر اتریں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں گھریلو پروازو ں کے دوبارہ چالو ہونے کے 132 واں دِن 3,438مسافروں کو لے کر آج 26پروازیں جموں اور سر ی نگر ہوائی اڈے پر اتریں۔ 1682مسافروں سمیت12کمرشل پروازیں جموں ہوائی اڈے اور 1756مسافروں کو لے کر14 پروازیں آج سری نگر کے ہوائی اَڈے پر اتریں۔واضح رہے کہ25؍ مئی سے اب تک جموں ایئر پورٹ پر1,183گھریلو پروازیں اُتری ہیں جن میں 114,568مسافروں نے سفر کیا ۔ اسی طرح سری نگر ائیر پورٹ پر1,928گھریلو پروازیںاُتریں ہیں جن میں 2,63,992مسافروں نے سفر کیا ہے۔نیز جموں وکشمیر حکومت نے عالمی وَبا کے پیش نظر اَب تک متعدد ممالک سے تقریباً3,806مسافروں کو خصوصی اِنخلأ پروازوں کے ذریعے جموںوکشمیر یوٹی میں واپس لایا ہے۔ہوائی اَڈے پر اُترتے ہی تمام مسافروں کا کووِڈ۔19ٹیسٹ کیا گیا اوردونوں ہوائی اَڈوں سے اَپنے منازل کی طرف تما م اَحتیاطی تدابیر پر عمل پیر ا رہ کر روانہ کئے گئے۔حکومت نے ہوائی پروازوں کے ذریعے یوٹی میں وارِد ہونے والے تمام مسافروں کی آمد سکریننگ نمونے لینے اور قرنطین مراکز کی طرف لے جانے کے لئے معقول ٹرانسپورٹ اِنتظامات کئے گئے ہیں اور اِس دوران مرکزی شہری ہوا بازی اور صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارتوں کی جانب سے مقرر کئے گئے رہنما خطوط اور ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جارہا ہے۔