محکمہ صحت عامہ کے ڈیلی ویجروں کی ریلی

0
0

احتجاج کے ساتھ پانی سپلائی بھی بند کرنے کا دیاانتباہ
سیدبشارت حسین

  • جموں؍؍ جموں میںمحکمہ صحت عامہ کے ڈیلی ویجروں کی ایک ریلی میں ایسو سی ایشن کے صدر تنویر حسین نے کہا کہ اگر ہماری مانگیں جلدی سے پوری نہیں کی جاتی تو ہمارے ڈیلی ویجر اپنے پریواروں کے ساتھ پوری ریاست میں احتجاجی شکل میں سامنے آئیں گے اور محکمہ میں کام کر رہے ڈیلی ویجر ملازمین پانی کی متواطر سپلائی کو روک دیں گے جس کی ذمہ دار ریاستی سرکار ہوگی واضح رہے سرکار نے بجٹ سیشن کے دوران وعدہ کیا تھا کہ اپریل2017سے ہماری مانگوں کو پورہ کرنے کو لائیحہ عمل شروع کر دیا جائے گا لیکن اس وعدے کے مطابق ابھی تک کما شروع نہیں کیا گیا دوسری جانب سیاسی نمائندگان جو بڑی بڑی تنخواہیں حاصل کلرتے ہیں اور ڈیلی ویجروں کو ان کا 4500روپئے بھی نہیں ملتے جو سرا سر نا انصافی ہے ۔اسی سلسلہ میں ہم سرکار کو انتباہ دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہماری مانگوں کو جلد از جلد پورا کیا جائے اور اگر ہماری مانگوں کو پورا کرنے پر غور نہ کیا گیا تو ہم اس سے بھی بڑا احتجاج شروع کرینگے۔ریلی میں نائب صدر دیپک گپتا نے سرکار کی جم کر مذمت کرتے ہوئے انتباہ دیا کہ اگر ہماری مانگوں کو پورا نہیں کیا گیا تو نتائج سرکار کو بگھتنے پڑیں گے ۔ریلی میں بھانو پرتاپ،سنجیو ٹھاکر،منجیت سنگھ،ہوشیار سنگھ،سبھاش چندر،وجے کمار،جیون سنگھ،دھنی رام، الطاف حسین راجیش شرما،عاشق حسین و دیگران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا