دینی ادارے ہماری وراثت ہیں ، تعاون ہمارا فرض اولین :مولاناسعیدحبیب

0
0

جامعہ تعلیم القران و جامعۃ الصالحات اڑائی کی نئی عمارت میں تعلیم نسواں کے درس کا اہتمام
ظہیرعباس

منڈی ؍؍جامعہ تعلیم القران جامعۃ الصالحات اڑائی میں ایک مختصر افتتاحی پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں جامعہ کے شعبہ تعلیم نسواں کے لئے نئی عمارت بنام امیر شریعت کمپلیکس بیادگار مولانا عطااللہ شاہ بخاری رحمت اللہ کا آج افتتاِح کیا گیا ۔ جہاں مولانا سعید احمد حبیب نائب مہتمم و صدر تنظیم علماء اہلسنت والجماعت کے ہاتھوں افتتاح کیاگیا ۔ان کے علاوہ ضلع پونچھ کے کئی علماء کرام اور ذمہ داران مدارس نے شرکت کی ۔اس موقع پر جامعہ کے مہتمم حضرت مولنا شمس الدین اڑائیوی نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ادارہ کا دامے درمے قدمیں سخنیں تعاون کریں تاکہ مجوزہ نقشہ کے مطابق تعمیر کو مکمل کیا جائے ۔یاد رہے کہ ضلع پونچھ میں جامعہ ضیاالعلوم و جامعۃ الصالحات کے علاوہ تحصیل منڈی میں تعلیم نسواں کا یہ واحد ادارہ ہے جہاں بچیوں کو دینی تعلیم سے آراستہ و پیراستہ کیا جا رہا ہے ۔ اس موقع پر مولینٰازاہد حسین قاسمی نے کہا کہ کسی کو نیکی کی دعوت دینا درس و تدریس کرنا صیح راہ کی طرف گامزن کرنا اور تمام لوگوں کو اچھی باتوں کی تبلیغ دینا ہی ایک بہترین کا کام ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک مسلمان کا اپنا اپ ہی مبلغ ہے وہ اگر لوگوں کے سامنے اپنے آپ کو صیح معانوں میں دین متین کے تابع کردیں گے تو لوگوں پر اس کا اثر ہوگا صرف زبانی دعوں سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے ۔ انہو ں نے کہا اگر تمام مسلمان دین محمدی کو اپنا نصب العین بنائیں تاکہ اس وقت جو امت مسلماں پر حالات ہیں وہ تبھی ٹل سکتے ہیں اور ہماری نصرت ہوگی جب ہم اپنے اپ کو دین مصطفیکی دائیرہ پر لا کھڑا کریں گے ۔ اس کے بعد آخر میں بعد مولنا سعید احمد حبیب نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ یہ دینی ادارے ہماری وراثت ہیں ، ان کا تعاون ہمارا فرض اول ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تم اللہ کے دین کی مدد کرو گے اللہ پاک تمہاری مدد کرے گا اور تمارے قدم جما دے گا ۔انہوں نے اڑائی کی عوام کو بلخصوص اور تحصیل منڈی کی عوام کو بلعموم مبارک باد پیش کی کہ جہاں بچوں کے دینی اداروں کے ساتھ ساتھ بچیوں کا ادارہ بھی قائیم ہے۔ آخر میں پوری انسانیت کے لئے دعا کی گئی ۔ بلخصوص برما کے مسلمانوں کے لئے حصوصی دعا کی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا