بلدیاتی انتخابات کے نتائج:اننت ناگ،کوکرناگ،ڈورو ویری ناگ کانگریس فاتح

0
0

پہلگام ،مٹن، عشمقام ،قاضی گنڈ ،دیوسر میں بی جے پی کامیاب
شاہ ہلال

اننت ناگ//ریاست جموں وکشمیر میں طویل وقفے کے بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائیج سامنے آگئے ہیں ۔ اننت ناگ میونسپل کمیٹی میں کانگریس پارٹی نے 25واڑوںمیں سے20واڑوںپر قبضہ جمایا ہے ، جبکہ بی جے پی نے3اور آزاد اُمیدواروں نے2سیٹیں حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔یہاں کانگریس کے سنیئر لیڈر ہلال احمد شاہ اور بی جے پی کے ضلع صدر رفیق احمد میر کامیابی حاصل کرنے والے اُمیدوار شامل ہیں ۔میونسپل کمیٹی ڈورو ویری ناگ میں17وارڈوں میں الیکشن ہوئے ،کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر کا گڑھ تصور کرنے والے اس میونسپل کمیٹی میں کانگریس پارٹی نے14سیٹیں حاصل کی جبکہ بی جے پی نے2سیٹیں حاصل کی جبکہ ایک سیٹ خالی رہی ۔کوکرناگ میونسپل کمیٹی سابق وزیر پیر زادہ محمد سیعد کا آبائی علاقہ میں کل 13وارڈوں میں الیکشن ہوئے جس میں سے کانگریس نے10پر جیت حاصل کی جبکہ 2سیٹیں آزاد اُمیدوار نے حاصل کی جبکہ ایک سیٹ خالی رہی ۔بجہباڑہ میونسپل کمیٹی میں 17وارڈ ہے جس میں سے بی جے پی نے3اور کانگریس نے2پر جیت درج کی جبکہ 12وارڈ خالی رہے ۔اچھ بل میونسپل کمیٹی میں کل 8وارڈ ہے جس میں سے بی جے پی نے2اورکانگریس نے2اور آزاد اُمیدوار نے1سیٹ حاصل کی جبکہ 3سیٹ خالی رہے ۔پہلگام میونسپل کمیٹی میں 13 وارڈوں پر الیکشن ہوئے جس میں سے بی جے پی نے 7سیٹوں پر قبضہ جمایا ہے ،جبکہ6سیٹ خالی رہے ۔قصبہ بی جے پی کے ایم ایل سی صوفی یوسف کا آبائی علاقہ ہے اور یہاں اسکا کافی دب دبہ ہے ۔عشمقام میونسپل کمیٹی میں 13وارڈ شامل ہیں جس میں سے بی جے پی نے 3سیٹوں پر قبضہ جمایا جبکہ4آزاد اُمیدواروں کے کھاتے میں گئے ہیں ۔اس کمیٹی میں 6وارڈ خالی رہے ۔قاضی گنڈ میونسپل کمیٹی میں7وارڈوں میں بی جے پی نے 4سیٹیں حاصل کی جبکہ 3خالی رہے ،اسی طرح دیوسر میں بھی بی جے پی نے کامیابی حاصل کی ۔بلدیاتی نتائیج ظاہر ہونے کے بعد اُمیدواروں میں جشن کاموحول نہ ہونے کے برابر رہا تاہم بی جے پی کارکنوں نے ڈاک بنگلہ اننت ناگ میں پٹاخے سر کئے اور جشن منایا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا