حکومت غریبوں کو بااختیار بنانے کے لئے مسلسل کوشاں : مودی

0
0

نئی دہلیوزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ حکومت سماج کے غریب طبقے کے لوگوں کی ضرورتوں کے تئیں حساس ہے اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے مسلسل کوشاں ہے ۔مختلف سوشل سیکورٹی اسکیموں سے استفادہ کرنے والوں سے ‘مودی ایپ’ کے ذریعہ بات چیت کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ غریب افراد کی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیح ہے اور اس کے لئے وہ مسلسل کوشش کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی کوشش کا ہی نتیجہ ہے کہ ملک کے پچاس کروڑ لوگوں کو مختلف سوشل سیکورٹی اسکیموں کے تحت لایا گیا ہے جب کہ سال 2014 میں صرف پانچ کروڑ لوگ ہی ایسے منصوبے کے تحت تھے ۔ مسٹرمودی نے کہا کہ ان کی حکومت یہ یقینی بنارہی ہے کہ انشورنس کی پریمیم کم سے کم رکھی جائے تاکہ سماج کے سب سے غریب افراد بھی سرکاری سہولیات کا فائدہ اٹھاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین سال کے دوران بیس کروڑ سے زیادہ لوگوں کو پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا، پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا اور اٹل پنشن یوجنا کے دائرے میں لایا گیا ہے ۔ سینئر شہریوں کے تئیں حکومت کی عہد بندی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ عمر دراز افراد کے سامنے آنے والے صحت کے مسائل کو دیکھتے ہوئے گذشتہ چار سال کے دوران کئی اہم اسکیمیں اور پالیسیاں بنائی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت سینئر سٹیزنس کے فلاح و بہبود کے تئیں وقف ہے ۔ انہیں صحت کی سہولیات آسانی سے دستیاب ہوا اور اقتصادی سطح پر انہیں کسی طرح کی پریشانی نہیں ہو اس کے لئے اسکیموں کے طریقہ کارکو نہایت آسان بنایا گیا ہے ۔ اسکیم کا فائدہ حاصل کرنے کے عمل کو سہل بنانے سے سینئر سٹیزنس ان اسکیموں سے آسانی سے استفادہ کرسکیں گے ۔ مسٹر مودی نے کہا کہ ان کی حکومت نے ساٹھ سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لئے دس سال تک آٹھ فیصد ریٹرن یقینی بنانے کی اسکیم تیار کی یہ ۔ اگر ریٹرن آٹھ سفیص سے کم سطح پر آتی ہے تو اس کی بھرپائی حکومت کے ذریعہ کی جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ سینئر سٹیزنس کو ریٹرن کی سہولت کا متبادل بھی دیا گیا ہے اور اس کے تحت انہیں ماہانہ، سہ ماہی ، ششماہی اور سالانہ ریٹرن کا متبادل دیا گیا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اب تک اس سہولت کا فائدہ اٹھانے والے شہریوں کی تعداد 3.26 لاکھ پہنچ چکی ہے ۔اس کے علاوہ سینئر سٹیزنس کو ٹیکس میں بھی راحت دی جارہی ہے اور اس کے تحتسب سے پہلے ٹیکس کے آمدنی کی حد کو ڈھائی لاکھ روپے سے بڑھا کر تین لاکھ روپے کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سبھی جانتے ہیں کہ جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے صح سے متعلق پریشانیاں بھی بڑھنے لگتی ہے اور پھر دوا اور علاج کا خرچ بھی اسی رفتار سے بڑھانا شروع ہوجاتا ہے ۔ اس صورت حال کو دھیان میں رکھتے ہوئے جن اوشدھی یوجنا شروع کی گئی ہے تاکہ انہیں سستی قیمت پر دوائیں فراہم کی جاسکے ۔ گھٹنوں کا آپریشن پہلے کے مقابلے میں زیادہ سستا اور آسان بنایا گیا ہے ۔ مسٹر مودی نے کہا کہ ان کی حکومت نے سوشل سیکورٹی اسکیم شروع کی ہے جو زندگی میں غیریقینی صورت حال میں مددگار ثابت ہوتی ہے ۔ اس کے تحت سب سے پہلے غریبوں کے لئے بیکوں کے دروازے کھولنے کی اسکیم شروع کی گئی ہے اور چھوٹا موٹا کاروبار شروع کرکے اسے بڑھانے کے لئے سرمایہ فراہم کیا جارہا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا