وزیر اعظم آج سنت کبیرنگر جائیں گے

0
0

یواین آئی
نئی دہلیوزیر اعظم نریندر مودی کل اترپردیش کے مگہر میں سنت کبیر کے 500 ویں نروان دن پر مختلف پروگراموں میں شامل ہوں گے ۔وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق مسٹر مودی سنت کبیر کی مزار پر جا کر چادر چڑھائیں گے ۔ وہ سنت کبیر سے منسلک دیگر مقامات کا بھی دورہ کریں گے اور سنت کبیر اکیڈمی کا سنگ بنیادرکھیں گے ۔بعد میں وہ مگہر میں ایک جلسے سے خطاب کریں گے ۔ مسٹر مودی ایک ثقافتی پروگرام میں بھی حصہ لیں گے ۔ اس درمیان سدھارتھ نگرسے موصول خبر کے مطابق مگہر میں وزیر اعظم کے پروگرام کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظام کئے جا رہے ہیں۔گورکھپور زون کے مہاراج گنج، سدھارتھ نگر، بلرام پور، شراوستی اور بہرائچ اضلاع کی نیپال سے لگی 395 کلومیٹر طویل بین الاقوامی سرحد پر ہائی الرٹ کا اعلان کرتے ہوئے حفاظت کے انتظامات بڑھا دیے گئے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق اس دوران بین الاقوامی سرحد سے دہشت گرد وں کے دراندازی کے خدشہ کے پیش نظرسر حد کی نگرانی کے لئے تعینات مسلح سر حد فورس (ایس ایس بی) بین الاقوامی سرحد کے دونوں طرف سے آنے جانے والوں کی سختی سے جانچ کی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سرحد کی نگرانی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں اور تحقیقاتی کتوں کی بھی مدد لی جا رہی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا