حکومت کووڈ کے بہانے پر پی ڈی پی کو دبانا چاہتی ہے: سید سہیل بخاری

0
94

سرکار نہیں چاہتی یہاں کے نوجوان آپس میں مل بیٹھ کر پرامن طریقے سے سماجی و سیاسی مسائل پر بات کریں
یو این ائی
سری نگر؍؍پی ڈی پی کے ترجمان اعلیٰ سید سہیل بخاری کا الزام ہے کہ حکومت کووڈ کے بہانے پر پی ڈی پی کو دبانا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کووڈ کے بہانے پر پی ڈی پی کے کارکنوں کو جمع ہونے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نوجوانوں کو پشت بہ دیوار کرنا چاہتی ہے۔موصوف ترجمان اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو اننت ناگ پی ڈی پی یوتھ کارکنوں کی طرف سے احتجاج درج کرنے کے موقع پر میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘ہم تمام ضلع صدر مقامات پر یوتھ قیادت کی میٹنگوں کا انعقاد کر رہے ہیں اننت ناگ میں آج منعقد ہونے والی میٹنگ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی لیکن ہمیں اجازت نہیں دی گئی’۔ان کا کہنا تھا: ‘پھر ہم نے اپنے قائد (مرحوم مفتی محمد سعید) کے مزار پر فاتحہ خوانی کے لئے جانے کی کوشش کی لیکن ہمیں اس کی بھی اجازت نہیں دی گئی’۔مسٹر بخاری نے کہا کہ انتظامیہ یہ نہیں چاہتی ہے کہ یہاں کے نوجوان آپس میں مل بیٹھ کر پرامن طریقے سے سماجی و سیاسی مسائل پر بات کریں۔انہوں نے کہا کہ حکومت یہاں کے نوجوانوں کو پشت بہ دیوار کرنا چاہتی ہے۔موصوف ترجمان نے کہا کہ ہم سماجی مسائل پر بیٹھ کر بات کرنا چاہتے ہیں لیکن کووڈ کا بہانہ بنایا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا: ‘اسی لئے میں کہتا ہوں کہ کووڈ تو بہانہ ہے پی ڈی پی کو دبانا ہے’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا