یواین آئی
استنبولترکی میں نئے صدر اور پارلیمانی انتخابات کے لئے آج (اتوار کو) پولنگ ہو رہی ہے ۔ یہ انتخابات گزشتہ ڈیڑھ دہائی سے ترکی میں حکومت کر رہے مسٹررجب طیب اردگان اور ان کی پارٹی’ اے کے ‘کے لئے بڑا چیلنج ہے ۔مسٹر اردگان نے مقررہ وقت سے پہلے اس سال اپریل میں انتخابات کا اعلان کر کے اپوزیشن کو حیران کر دیا تھا۔ یہ انتخابات اگلے سال نومبر میں ہونا تھا۔ انہوں نے دلیل دی تھی کہ اقتصادی چیلنجوں اور شام سے جنگ کا سامنا کرنے کے لئے صدر کو مزید طاقت کی ضرورت کے پیش نظر انتخابات کرانا ضروری ہے ۔ اپوزیشن ریپبلکن پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدوار محرم انس نے ہفتہ کو ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا اگر وہ انتخابات میں کیامیاب ہوتے ہیں تو مسٹر اردگان کی حکمرانی میں آمریت کی طرف بڑھ رہے ملک کی سمت پر روک لگ جائے گی۔ انہوں نے کہا”الیکشن جیتنے کے 48 گھنٹے کے اندر ایمرجنسی کو ہٹا لیا جائے گا”۔ترکی میں جولائی 2016 کی بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد سے ایمرجنسی نافذ ہے ۔ مسٹر اردگان نے تختہ پلٹ کی کوشش کے پیچھے امریکہ میں رہ رہے فتح اللہ گولن کا ہاتھ ہونے کا الزام لگایا تھا اور ملک میں اس کے حامیوں کے خلاف سخت مہم چلائی تھی۔