یو این این
پیرس//فرانسیسی صدر میکرون سے ڈانٹ کھانے والا نوجوان ذہنی دباو کا شکار ہوگیا، جبکہ صدر کو اس معاملے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پیرس میں ایک عوامی اجتما ع میں طالب علم کو ڈانٹنا اور لیکچر دینا فرانسیسی صدر میکرون کو مہنگا پڑ گیا، فرانسیسی صدر کی جانب سے پوسٹ کی جا نے والی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈانٹ کھانے والا لڑکا گھر میں روپوش ہوگیا ہے۔صدر میکرون کی جانب سے اس وقت شد ید رد عمل کا اظہار کیا گیا جب وہ پیرس میں مونٹ ویلی رین فورٹ میں عوام سے ملاقات کر رہے تھے کہ ایک لڑکے نے انہیں مانوکہہ کر مخاطب کیا، جس پر فرانسیسی صدر نے پبلک میں لڑکے کو ڈانٹتے ہوئے بیوقوف کہا اور کہا اسے انہیں سر یا مسٹر صدر کہہ کر مخاطب کرنا چائیے۔اس واقعے کی ویڈیو صدر میکرون نے ٹوئٹر پر پوسٹ کر دی تھی، جس کے بعد ویڈیو وائرل ہوگئی، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کم عمر نوجوان شدید ذہنی دباو کا شکار ہوگیا ہے ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اس کے ہم عمر لڑکے اس کا مذاق اڑاتے ہیں جس کے باعث وہ اب گھر تک محدود ہوگیا ہے