کمبوڈیا میں 33کرائے کی ماو¿ں کو پولیس نے برآمد کر لیا حاملہ خواتین کو دارالحکومت نوم پنہ کی ایک عمارت کے دو اپارٹمنٹ میں سے بازیاب کیا گیا،پولیس

0
43

یو این این
نوم پنھ//کمبوڈیا کی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ایسی تینتیس خواتین کو بازیاب کروایا ہے، جو حاملہ تھیں اور کرائے کی ماں کے طور پر چینی گاہکوں کے لیے بچے جنم دینے والی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس نے اس چھاپے کے دوران پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں کرائے کی ماو¿ں کا چینی مینیجر اور بقیہ چاروں کمبوڈیائی خواتین ہیں۔ حاملہ خواتین کو دارالحکومت نوم پنہ کی ایک عمارت کے دو اپارٹمنٹ میں سے بازیاب کیا گیا۔ پولیس کے مطابق حاملہ خواتین کو سردست کسی الزام کا سامنا نہیں ہے۔ کمبوڈیا میں کرائے کی ماو¿ں کے کاروبار کو خاصی وسعت حاصل رہی ہے لیکن حکومت نے اس کو سن 2016 سے غیرقانونی قرار دے رکھا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا