فوج کی جانب سے نیڑیاں گگڑیاں میں طبی اور ویٹنری کیمپ کا اہتمام ہوا طلاب نے موقع پر رنگا رنگ تمدنی پروگرام پیش کیا

0
0

ظہیر عباس
منڈی//فوج کی 40آر آر کی جانب سے سرحدی علاقہ ساوجیاں کی حد متارکہ نیڑیاں میں یہاں کی عوام کے لیے ایک میڈیکل اور وٹنری کیمپ کا اہتمام کیا گیا زراع کے مطابق منگل کو سرحدی علاقہ ساوجیاں کے نیڑیاں علاقہ میں میڈیکل اور ویٹنری کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں سیکنڑوں کی تعداد میں ساوجیاں گگڑیاں نیڑیاں آنگن پتھری کے لوگوں نے اپنا طبی معاینہ کروایا اور ساتھ میں ہی عوام نے اپنے مال مویشیوں کی بھی طبی جانچ کروا کر مفت ادویات حاصل کی اس موقہ پر فوج اور سیول ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا طبی جانچ کی جانوروں کے کیمپ کے موقعہ پر فوج نے آسٹریلیائی نسل سے ایک گھوڑے کی نمائش کی جس دوران متعدد چرواہوں نے اپنے مال مویشیوں کا بھی طبی معاینہ کروا کر مویشیوں کے لیے مفت ادویات لیں اس موقع پر سکولی بچوں کی طرف سے ایک رنگا رنگ تمدنی پروگرام بھی پیش کیا اور بچوں نے طبی کیمپ کے دوران مختلف کھیل مقابلوں میں حصہ لے کر انعامات حاصل کیے 40آر آر کے کمانڈنگ آفسر رویراج چوہان نے اس موقہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہویے کہا کہ اس سرحدی علاقہ میں عوام کی سہولیات کے لیے آپریشن سدبھاونا کے تحت اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مفت طبی اور ویٹنری کیمپ کے علاوہ سکولی بچوں کے لیے تمدنی پروگرام اور ڈراینگ مقابلے کروایے گیے انہوں نے کہا کہ فوج ہر وقت پچھڑے ہویے علاقوں کی عوام کے لیے بنیادی سہولیات پہنچانے کے لیے کوشاں رہتی ہے انہوں نے کہا فوج اور عوام کا چولی دامن کا ساتھ ہے انکا کہنا تھا کہ نیڑیاں ہند پاک سرحد کے عین قریب کا علاقہ ہے جس میں عوام نے امن و امان بنانے کے لیے فوج کا ہمیشہ ساتھ دیا انہوں نے امید ظاہر کی کے آنے والے وقت میں بھی فوج اور عوام کا یہ تال میل جاری رہے گا اس موقہ پر سابقہ سرپنچ گگڑیاں نے فوج کی چالیس آرآر کا شکریہ ادا کرتےہویے کہا کہ فوج نے ہمیشہ اس سرحدی علاقہ کے لوگوں کا تحفض کیا ہے اور اس سے پہلے بھی انہوں نے عوام کے لیے اس طریقے کے طبی کیمپوں اہتمام کیا ہے جس کے لیے یہاں کی عوام ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے فوج کے آفسران سے اپیل کی کہ وہ فوج کی طرف سے علاقہ کے طلبا کے لیے چلایے جا رہے گوڈ ویل سکول کے لیے منی بس لگانے کا بھی اہتمام کریں تاکہ بچوں کو سکول آنے جانے میں آسانی ہو سکے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا