پلوامہ سلگ رہاہے:وادی کے باقی حصوں میں نظامِ زندگی بحال

0
0

تمام تجاری و کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے سے بازاروں میں غیر معمولی بھیڑ ،ریل سروس بھی پٹری پر لوٹ آئی
سی این آئی
سرینگرجنوبی ضلع پلوامہ کے دربگام علاقے میں خونین معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ہوئے حزب کمانڈر اور اس کے ساتھی کے جاں بحق ہونے اور فورسز کی راست فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان کی ہلاکت کے خلاف ایک روزہ ہڑتال، پابندیوں اور پر تشدد احتجاجی مظاہروں کے بعد بدھ کو پلوامہ کے کئی علاقوں کو چھوڑ کر زندگی معمول پر آگئی جبکہ کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے سے بازاروں میں غیر معمولی بھیڑ دیکھنے کو ملی۔ ادھرپلوامہ میں اعلیٰ صبح نوجوانوں کی ٹولیوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرے کئے جن کا پولیس نے تعاقب کیا اور حالات کو قابو سے باہر نہیں ہونے دیا ۔اسی دوران دو روز بعد ریل سروس بھی پٹر ی پر لوٹ آئی ۔کرنٹ نیوز آف انڈیاکے مطابق کے مطابق سوموارکی شام دربگام علاقے میں خونین جھڑپ کے دوران جاں بحق ہوئے حزب کمانڈر سمیر ٹائیگر اور اس کا ساتھی جاں بحق ہونے کے بعد فورسز کی مظاہرین پر راست فائرنگ کے نتیجے میں مقامی نوجوان کے جاں بحق ہونے کے بعد وادی کشمیر میں ایک روز تک سخت ترین بندشوں ، ہرتا ل اور پابندیوں کے بعد بدھ کو پلوامہ کے علاقوں کو چھوڑ کر وادی میں حالات دوبارہ معمو لات دوبارہ بحال ہوئے اور کاروباری اور ٹرانسپورٹ سرگرمیاں شروع ہوئیں جبکہ حکام نے دوران شب ہی پولیس او فورسز کی تعیناتی ہٹادی تھی۔نمائندے کے مطابق ایک روز ہ ہڑتال کے بعد دکانیں اور کاروباری مراکز کے ساتھ ساتھ سکول اور سرکاری و غیر سرکاری دفاتر میں معمول میں سرگرمیاں شروع ہوئیں اور ٹریفک کی روانی بھی بحال ہوگئی۔ اس دوران لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے بازاروں کا ر±خ کیا اور اشیائے ضروریہ کی خریداری کی جس کے نتیجے میں اہم بازاروں میں لوگوں کی غیر معمولی بھیڑ اور چہل پہل نظر آئی۔ادھر جاں بحق جنگجواور طالب علم کے آبائی علاقوں میں رقعت آمیز مناظر کے بیچ تعزیتی مجالس منعقد ہوئی اور وہاں لوگوں کا اژدھام رہا ۔ا س موقعہ پر ایک جلوس بھی برآمد ہوا جس میں شامل شرکاءنے اسلام اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے اور یہ جلوس پ±رامن طور منتشر ہوا۔ اسی دوران جنوبی قصبہ پلوامہ میں بدھ کی اعلیٰ صبح اس وقت حالات کشیدہ ہو گئے جب نوجوانوں کی ٹولیوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرئے کئے جس دوران مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فورسز نے لاٹھی چارج اور ٹیر گیس شلنگ کا استعمال کیا جس کے ساتھ ہی قصبہ میں مکمل ہڑتال ہوئی اور تمام تجارتی و کاروباری سرگرمیاں بند رہی ۔ادھر دو دونوں تک بند پڑی بارہمولہ بانہال ریل سروس بھی دوبارہ پٹر ی پر لوٹ آئی ۔ ریلوئے حکام نے بتایا کہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر یل سروس کو بند کیا گیا تھا جس کے بعد دو دونوں تک ریل سروس ٹھپ رہنے کے بعد بدھ کی صبح ریل گاڑی کو پٹری پر لوٹ آئی جس دوران مسافروں نے راحت کی سانس لی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا