دن کو بجلی بحال کرنے کا کیا مطالبہ،احتجاج کا انتباہ
نمائندہ لازوال
رام بن //ایک پریس بیان کے مطابق سینئر سیاسی و سماجی کارکن اقبال نے ریاست کی وزیر اعلی اور نائب وزیر اعلیٰ سے گذارش کی ہے کہ علاقہ پوگل ملیگام عرصہ ایک ماہ سے زیادہدیر ہوئی کہ دن کو بجلی ہی نہیں دی جاتی۔ محکمہ کے آفیسران سے بار ہا گذارش کی لیکن ہماری مشکلات کا ازالہ نہ ہو سکا۔ اس سلسلہ میں انتظامیہ سے بھی فریاد کی گی لیکن ہماری مانگ صدا بہ صحرا ثابت ہوئی سب ڈویژنل مجسٹریٹ رام سو ایک قابل و دیانتدار آفیسر ہیں اور تحصیل پوگل پرستان کے تحصیلدار بھی ہمہ وقت ہماری فریاد سنتے ہیں یہ آفیسران بر وقت کاروائی کرتے ہیں لیکن محکمہ برقیات کے آفیسران جھوٹ بولنے اور وقت ٹالنے میں بڑے ماہر ہیں لیکن کرایہ وصول کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھتے اور اپنی من مانی کرتے ہیں ہم اہلیان ریاستی سرکار و انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ قصور وار لوگوں کو معطل کیا جائے اور علاقہ پوگل مالیگام نورہ میں دن کی بجلی فوری بحال کی جائے بہ صورت دیگر لوگ سڑکوں پر احتجاج کریں گے محکمہ برقیات کے آفیسران اور انتظامیہ ذمہ دار ہوگی آج یہاں دولپورہ پوگل میں ایک شادی کے دوران بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں نے انتظامیہ اور بجلی والوں کے خلاف احتجاج کیا اور ایس ڈی ایم رام سو وقار گیری کو بجلی نہ ہونے کی شکایت کی اگر یہ ہی حالت رہی تو جلد لوگوں کا ہجوم سڑک پہ اتر کر انصاف لیگا چند روز قبل اس علاقے کا وفد اے ای ای سے ملا انہوں نے دو روز کی مہلت مانگی لیکن نہ خدا ہی ملا نہ وصیال صنم چونکہ ان کو تنخواہ ملے عوام کا جو ہوتا ہے ہوتا رہے لیکن صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے میری جوانوں سے گذارش ہے کہ انصاف کے لئے اپنے بستروں سے باہر نکلیںگھروں میں ایڑیا ں رگڑنے کا وقت ختم ہو چکا ہے ۔