ایم ایل اے مینڈھر کا بھمبر گلی میں ہوا والہانہ استقبال

0
25

میں نے وعدہ کیا ہوا ہے مینڈھر کو ماڈل حلقہ بناﺅں گا :جاوید رانا
ڈنہ شاستار یونیورسٹی کے علاوہ اور بھی بہت کچھ درکار ہے:عوام
ناظم علی خان

مینڈھرممبر اسمبلی مینڈھر جاوید احمد رانا کا سوموار کو بھمبر گلی میں نیشنل کانفرنس کارکنان نے والہانہ استقبال کیا جس کے بعد ایک بڑے قافلے نے بی جی سے مینڈھر لایا جہاں پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ بھمبر گلی میں ممبر اسمبلی مینڈھر کا استقبال کرنے کا مقصد تھا کہ انہوں نے مینڈھر میں ڈنہ شاستار پر یونیورسٹی کیمپس کے لیے 1255 کنال اراضی محکمہ تعلیم کو منتقل کروانا تھا اس دوران بڑی تعداد میں صبح سے ہی نیشنل کانفرنس کارکنان گاڑیاں لیکر ممبر اسمبلی مینڈھر کے استقبال کے لیے بی جی گلی جمع ہو گے جہاں پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گے اور جاوید احمد رانا کے حق میں نعرے بازی کرنے لگے مینڈھر میں ایک عام اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر اسمبلی مینڈھر کا کہنا تھا کہ میں نے اسمبلی حلقہ مینڈھر کے لوگوں سے یہ وعدہ کیا ہوا ہے کہ میں مینڈھر کو ماڈل اسمبلی حلقہ بناﺅں گا جس کی جدوجہد میں نے شروع کی ہے ان کا کہنا تھا کہ مینڈھر کے اندر کچھ ماہ قبل میں نے اکلیویا ماڈل سکول گورسائی علاقہ میں ماڈل پنچایت جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج مینڈھر چھجلہ پول کے علاوہ درجنوں ہائی سکول مڈل اسکول کے علاوہ ہائر اسکنڈری سکول اور کئی نئے اسکول بنوائے ہیں ان کا علاوہ منی سیکٹریٹ مینڈھر کی عمارت کو مکمل کروانے کے لیے دو کروڑ روپے واگزار کروائے ہیںاور میں نے اپنی جدو جہد مینڈھر اسمبلی حلقہ کو ماڈل حلقہ بنانے کے لیے جاری رکھی ہوئی ہے ان کا کہنا تھا کہ میں گزشتہ کئی سالوں سے مینڈھر کے علاقہ ڈنہ شاستار میں یونیورسٹی کیمپس کے لیے جدو جہد کر رہا تھا جس کے لیے میں کامیاب ہوا ہوں آپ لوگوں کو مبارک باد دینا چاہتا ہوں جن کے بچے یہاں تعلیم حاصل کر کے کئی ایم ایل اے بنیں گے اور بڑی بڑی پوسٹوں پر تعینات ہوں گے کیوں کہ ڈنہ شاستار ایک ایسی جگہ ہے جو مینڈھر اور سرنکوٹ کے درمیان میں پڑتی ہے اور سیر و تفریح کے لیے بھی موضوع جگہ ہے جہاں پر محکمہ سیاحت یونیورسٹی کیمپس کھلنے کے بعد امید ہے کہ ٓائے گا جس کا عام لوگوں کو فائدہ ملے گا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی جدوجہد یہاں نہیں ختم کی ہے میری جدو جہد جاری رہے گی اور مینڈھر کے لوگون کو فائدہ پہچانے کے لیے مزید اچھی چیزیں لاﺅں گا جس کا عام لوگوں کو فائدہ ملے گا اور مینڈھر کو مسالی حلقہ بناﺅں گا اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے والوں نے ایم ایل اے مینڈھر کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دُعا ہے کہ ٓاپ آگے بڑھیںتاکہ مینڈھر کہ لوگوں کو کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور آپکو لوگ ہمیشہ یاد رکھیں ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر مزید ابھی بہت کچھ درکار ہے جس کہ لیے آپکو دن رات کام کرنا پڑے گا۔ آخر پر ایم ایل اے مینڈھر نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بمبر گلی پہنچ کر ان کا والہانہ استقبال کیا اور ایک بڑے قافلے میں ان کو مینڈھر نیشنل کانفرنس کے دفتر پہنچایا اور ایر پروگرام کا انعقاد کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا