بچی کی قربانی نے ہمیں جھنجوڑادیا

0
0

بچیوں کی آوازکودبایانہ جائے ،بولنے کاموقع دیاجائے:پروفیسرایلورہ پوری
معروف ماہرتعلیم پروفیسر ایلورہ پوری نے اپنے خیالات کااِظہارکرتے ہوئے کہاکہ رسانہ کی معصوم بچی کیساتھ کوانسانیت سوزدرندگی ہوئی اس نے انسانیت کوجھنجھوڑ کررکھ دیا،اُنہوں نے کہاکہ اس واقعہ کیخلاف یونیورسٹی کے بچوں نے آوازبلندکی، اورمعاملہ دھیرے دھیرے اُبھرتے اُبھرتے یواین اوتک پہنچا۔اُنہوں نے کہاکہ خواتین کیخلاف ظلم ہردورمیں ہوئے ہیںلیکن اب منظرعام پرآنے لگے ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ اب لوگ سامنے آرہے ہیں، تمام خطوں کے لوگوں کااکٹھے ہوناخوشاآئیندہے۔اُنہوں نے کہاکہ 8سالہ معصوم بچی کی قربانی نے ہمیں بیدارکردیا۔پروفیسر پوری نے کہاکہ خواتین کوآگے آناچاہئے، انہیں آگے آنے کاموقع دیاجاناچاہئے۔اُنہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتیں خواتین کوحقوق وریزرویشن کی باتیں کرتی ہیں لیکن ان کے کہنے اورکرنے میں فرق ہے۔اُنہوں نے کہاکہ بچیوں نے اب آوازبلندکرناشروع کی ہے،ان کی آوازکودبایانہ جائے بلکہ انہیں بولنے کاموقع دیاجائے۔انہیں گھرمیں باہربولنے کاموقع دیاجاناچاہئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا