سماجی ومعاشی ساکھ صحت منظر نامے کا تعین کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں:ڈاکٹر سوشیل

0
51

امراض قلب میں مبتلا دو سو مریضوں کی مفت طبی جانچ اور ضرورت کے مطابق مفت ادویات بھی فراہم کی
لازوال ڈیسک
جموںخطہ میں امراض قلب پر قابو پانے کیلئے مختلف اقدامات کے ساتھ ساتھ ہیڈ شعبہ قلب سپر سپیلٹی اسپتال جموں ڈاکٹر سوشیل شرما اور ان کی ٹیم نے آر ایس پورا کے کانا چک علاقہ میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا ۔اس موقع پر ڈاکٹر سوشیل اوران کی ٹیم نے امراض قلب میں مبتلا دو سو مریضوں کی مفت طبی جانچ کی اور ضرورت کے مطابق مفت ادویات بھی فراہم کیں۔ڈاکٹر سوشیل نے مریضوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سماجی معاشی درجہ بھی بیماریوں میں ایک خاص کردار اداکرتا ہے ۔انہوں نے معاشی نا برابری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معاشی نا برابری سے صحت میں بھی نابرابری ہو تی ہے ۔انہوں نے کہا کہ غربت کو دور کرتے ہوئے ،تعلیمی نظام میں بہتری سے بہتر گھر ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ غرباءکی معاشی حالت بہتر کرنے سے ان کی صحت میں بہتری ہو سکتی ہے جس کیلئے مختلف راستے موجود ہیں۔اسلئے ضرورت ہے کہ صحت میں نابرابری کو دور کیا جائے ۔اس موقع پر علاقہ کے مقامی لوگوں میں گورو شرما، تارون بزالہ اور لولی شرما نے ڈاکٹر سوشیل اور ان کی ٹیم کی مفت طبی کیمپ منعقد کرنے پر سراہنا کی اور مستقبل میں ایسے کیمپوں کیلئے امید جتائی۔واضح رہے کیمپ میں ڈاکٹر دھنیشور کپور اور ڈاکٹر کیول شرما کے ساتھ ساتھ پیرامیڈکس اور رضاءکاروں میں وکاس کمار، بھانو پرتاپ سنگھ، اکشے کمار، گورو شرما، راجندر سنگھ، ہروندر سنگھ، کمل شرما، روہت کٹاریہ، راجیو ووہرہ ، سریش رینا اور راجکمار شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا