افتخار حسین شاہ
سرنکوٹ //خدمت خلق سوسائٹی کے ریاستی چیئرمین ڈاکٹر شیراز احمد میر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جموں صوبہ کے اندر کچھ انتشار پسند عناصر ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ قابل مزمت ہے۔انہوں نے ایڈوکیٹ انکور شرما کی متنازعہ بیان کو لیکر کہا کہ وہ اپنی گندی ذہینت کو لے کر کے لوگوں کے اندر زہرگولنے میں لگے ہوے ہیں اور اپنے متنا زعہ بیان داغتے ہو ئے کہتے ہیں کہ مسلمانوں کو اپنی زمینں اور دیگر املاک فروخت نہ کریں۔ ڈاکٹر شیراز میر نے ان تمام باتوں پر ردعمل اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کے خلاف فوری کاروائی ہونی چا ہے جو ریاست میں مختلف خطوں اورطبقوں کے لوگوں میں آپسی نفرت اور تفریق کے بیج بھو رہے ہیں اور یہ بات ریاست اورملک کے لئے سخت نقصان دہ اور تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔ ڈاکٹر شیراز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ریاست جموں وکشمیرصدیوں سے آپسی بھائی چارہ اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کاگہوارہ رہی ہے مگر کچھ فرقہ پرست عناصر ان صدیوں پرانی شاندارروایات کو تہس نہس کر نے پر تلے ہوہے ہیں۔ انہوں نے تمام طبقہ کے دانشور اور ذی شعور لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان تمام انتشار پسند عناصر کی چالبازیوں اور ناپاک ارادوں کے خلاف متحد ہو جائیں اور ایک مضبوط ومستحکم ریاست جموں وکشمیرکی فلاح و بہبودی کے لئے ایک جٹ ہوکر کام کریں ۔انہوں نے کہاکہ ریاست کی خوشحالی اورترقی کیلئے امن کاہونالازمی ہے انتشار پسندقوتوں کی ریشہ دوانیوں کو ناکام بنانے اور بھائی چارے کی قدروں کومستحکم بنانے کے لئے متحدہ کوشش کریں اور غلیظ سوچ رکھنے والے عناصر کے مزموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے آگے آئیں تاکہ ریاست میں آپسی بھائی چارے کو برقرار رکھاجاسکے۔