ادبی کُنج جمّوں کی اےک کثےر اللسانی خصوُصی ادبی نِشست

0
85

علاّمہ اِقبال اور مِرزا غالب کو ےوُمِ وفات پر خراجِ عقےدت پےش کِےا گےا
لازوال ڈیسک
جموں اُردوُ زبان و ادب کی ماےہ ناز شخصےات (1)شاعرِ مشرق علاّمہ اِقبال اور فلسفی شاعر مِرزا غالب کے ےوُمِ وفات پررےاست کی سرکردہ کثےر اللسانی ادبی تنظےم ادبی کُنج جے اےنڈ کے جموں کے زےراہتمام گذشتہ روز اِس کے ادبی مرکز واقع کڈذی سکول تالاب تِلّو جموں مےں اےک خصُوصی خراجِ عقےدت ادبی نِشست کااِنعقاد ہوا۔ جِس کی صدارت کے فرائض اُردوُزبان کے جانے پہچانے شاعر سردار مالک سنگھ وفا سنگدِل نے سر انجام دِئے۔ جبکہ اُردوُ زبان کے معروف تبصرہ نِگار اور اِقبال شناش اےم کے گنجوُ فرصل مہمانِ خصوُصی تھے۔ اِس بار نظامت کے فرائض گلوکار شاعر وےد اُپل نے سر انجام دِئے ۔نِشست کے آغاز مےں چئےرمےن آرش دلموترہ ، صدر شام طالب اور ممبرانِ اےوانِ صدارت نے اِن دو عظےم شعراءکی خُدا داد شاعری اور فنّی شخصےّات کے مختلف پہلوو¿ں پر روشنی ڈالی۔ اور کہا کہ برّ صغےر کے اِن بُلند پاےہ فلسفی اور دانائے راز کا کلام عالمِ اِنسانیّت کے لئے مشعلِ راہ ہے۔اِن کا کلام محبّت کے چراغوں کو روشن کرنے کافن مہّےاکرتا ہے اور ہمارے لئے رموُزِ زندگی کے کِتنے ہی راز افشاں کرتا ہے۔ اِس موقعے پر اےک معنی خےز اُردوُ پےپر ’علاّمہ اِقبال اور پاکِستان ’ اےم اےل گنجوُ نے پےش کِےا۔جبکہ غالب کے حوالے سے اےک اور اُردوُ پےپر’کہتے ہےں کہ غالب کا ہے اندازِ بیاں اور‘ شام طالب نے پےش کِےا۔ شاعرِ مشرق کا قومی ترانہ ’ سارے جہاں سے اچھا ہِندوستاں ہمارا‘ کے رموزِ اعلیٰ کے مختلف پہلوو¿ں کی نِشان دہی کرتا ہوُا ایک اور اُردوُ پیپر’قومی ترانہ‘ آرش اوم دلموترہ نے پےش کِےا۔ اِس موقعہ پر انجمنِ ترقیّءاُردوُ( ہِند) شاخ کِشتواڑ کے صدر عُشاّق کِشتواڑی نے اپنی تازہ شائع شُدہ شعری تصنےف ’ ذاتِ بر حق و پےکرِ خاکی ‘ پر روشنی ڈالتے ہوئے اِس مےں سے کئی اِشعار بھی پےش کِئے۔ اےک مطلع اِس طرح تھا۔مُجھے فِکرو نظر بخشی مُجھے عقلِ سلےم بخشی ، مُجھے اِظہارکی قُوّت مےرے مولا کلیم بخشی‘ ۔آج کے شعری دوُر کا آغاز معروف گلوکار چمن سگوچ کی گائی ہوئی دو غزلوں سے ہوُا۔ (1)دِلِ ناداں تُجھے ہوُا کےا ہے(مِرزا غالب)۔ (2)چہرے سے اُترنے کا تماشہ نہےں کرتے۔ہم لوگ کِسی سے کوئی وعدہ نہےں کرتے(شام طالب)۔ اِس دوُر کے دےگر شعرا کے اِسمائے گرامی اِس طرح ہےں۔ آرش دلموترہ ،مالک سنگھ وفا سنگدَل، سرور چوہان حبےب، اےم اےل گنجوُ، معصوم کشتواڑی، سنتوش شاہ نادان، چمن سگوچ، شمس راجن ، بِشن داس خاک، راز رےاض سوہل، وےد اُپّل ۔راج کمل، اےس کے گُپتا، محمّد باقر صبا،، سنجےو کُمار ، راجےو کُمار ، شام طالب اور بہار سے بِہاری زبان کے اےک نوجوان شاعر و گلوکار دیپک بہاری ۔ نِشست کا اِختتام حسبِ معمول آرش دلموترہ چےئرمےن کی طرف سے پےش کردہ شُکرےہ کی تحرےک سے ہُوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا