بالاکوٹ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد ،سرحدی عوام کی طبی جانچ کی گئی

0
0

مفت ادویات ،ٹیسٹ ،معذوری اور اولڈ ایج اسناد جیسی سہولیات کا انتظام بھی کیا گیا
ناظم علی خان
پونچھضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کی ہدایات اور ضلع انتظامیہ کی زیر نگرانی عوام تک پہنچنے کی مہم کے چلتے ہوئے بالاکوٹ میں ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر کی جانب سے ایک طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر بڑی تعداد میں سرحدی علاقہ بہروتی،سوہالہ، پنجنی، دھراٹی،کھنیتر،بسونی،بہروٹ اور سندوٹ سے عوام نے شمولیت کی ۔وہیں چیف میڈیکل آفیسر پونچھ ڈاکٹر ممتاز بھٹی، ڈپٹی سی ایم او ڈاکٹر شمیم بھٹی، بی ایم او مینڈھر ڈاکٹر پرویز احمد اور ڈاکٹروں کی ٹیم موجود تھی جن میں ڈاکٹر پرویز احمد سرجن سپیشلسٹ، ڈاکٹر امجد فدا سپیشلسٹ، ڈاکٹر امر جیت سنگھ چائلڈ سپیشلسٹ، ڈاکٹر روبینہ لیڈی ڈاکٹر، ڈاکٹر جاوید اقبال اور ڈاکٹر محمدلطیف سر فہرست ہیں۔اس دوران مریضوں کیلئے ای سی جی ، لیب ٹیسٹ اور مفت ادویات کی سہولیات کے انتظام کے ساتھ ساتھ دور دراز کے لوگوں کیلئے مفت گاڑیوں کا اہتمام بھی کیا گیا اور اس کیمپ میں آرمی کے ڈاکٹروں نے بھی اپنا تعاون پیش کیا ۔اس موقع پر سی ایم او ڈاکٹر ممتاز حسین بھٹی، ڈپٹی سی ایم او اور بی ایم او نے عوام سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے محکمہ صحت کی اسکیموں اور پروگراموں کے متعلق جانکاری فراہم کی ۔واضح رہے اس کیمپ میں 924خدمات فراہم کی گئی جن میں 721طبی معائنے،17ای سی جی ،53معذوری کی اسناد اور 133اولڈ ایج اسناد شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا