پی ڈی پی بھاجپا کی حکومت کی جانب سے غرباءکی نظر اندازی

0
57

نیشنل کانفرنس لیبر سیل نے کیا برہمی کا اظہار
لازوال ڈیسک
جموںجموں و کشمیر نیشنل کانفرنس سٹیٹ سینٹرل لیبر سیل یونین نے یہاں شیر کشمیر بھون جموں میں ایک اجلاس کے دوران مخلوط حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی بھاجپا حکومت کی جانب سے مزدوروں کی نظر اندازی ہوئی ہے کیونکہ غریب طبقہ کی پریشانیوں کا ازالہ نہ ہوا ہے۔اس موقع پر یونین کے چیئر پرسن نار سنگھ نے کہا کہ مزدوروں کے مسائل کو نظر انداز کیاگیا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ تین سالوں سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔نار سنگھ نے مزید کہا کہ ریاست کی تعمیر و ترقی بے معنی ہے جب تک مزدوروں کے مسائل کا ازالہ نہ کیا جائے اور انہیں سیاسی اور معاشی طور پر با اختیار نہ بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے مزدور طبقہ کی فلاح کیلئے کچھ اقدامات اٹھائے تھے لیکن مخلوط حکومت نے انہیں نظر انداز کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مزدور طبقہ کے مسائل کا ازالہ کیا جائے ۔اس موقع پر کرن سنگھ،پرشوتم لال، دیپ راج، ونود ٹاک و دیگران موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا