یا د گار مینڈھر میں 1965ئ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

0
0

ناظم علی خان
مینڈھربھمبر گلی برگیڈ کی جانب سے جمعرات کو یا د گار مینڈھرمیں ان شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنھوں نے1965ئکی جنگ کے دوران اپنی جانیں وطن کےلئے قربان کر دی تھیں۔ اس موقعہ پر آرمی آفیسران اور سیول انتظامیہ کے آفیسران کے علاوہ بڑی تعداد میں معززین لوگ بھی موجود تھے ۔شہیدی دوس میں بھمبر گلی برگیڈ کے برگیڈ کمانڈر نے مہمان خصوصی کے طور پرشرکت کی اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر اسکولی بچوں نے دیش بھکتی کے رنگا رنگ پروگرام بھی پیش کئے جب کہ سینئر کانگریس لیڈر چوہدری ظفر اللہ آزاد نے برگیڈ کمانڈر کا خیر مقدم کیااور ان کو ایک شال پیش کی اس موقعہ پر برگیڈ کمانڈر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سولین اور فوج کا تعاون آپس میں بنا رہے تاکہ کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔یہ دن ہر سال بڑی شان و شوکت سے منایا جاتا ہے اور 1965ئمیں شہید ہوئے چھ شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کی جاتی ہے۔شہیدی دیوس کو دیکھتے ہوئے فوج نے گذشتہ روز تحصیل سطح کا والی بال مقابلہ کے علاوہ فوج نے ہتھیاروں کی نمائش بھی لگائی جہاں پر کئی اسکولی بچوں نے ہتھیاروں کا لطف اٹھایا جبکہ ایک میڈیکل کیمپ بھی منعقد کیا گیا جس میں فوج کے ڈاکٹروں نے سینکڑوں لوگوں کو مفت دوائیاں بھی تقسیم کی جس پر لوگوں نے فوج کا شکریہ ادا کیا۔شہیدی دیوس کے موقعہ پر سیول انتظامیہ کی طرف سے ایس ڈی ایم مینڈھر ڈاکٹر محمد تنویر خان،ایس ایچ او مینڈھرمحمد امین چوہدری،ایکس سرورس مین یونین کے صدر محمد شمیم خان،سابقہ سرپنچ محمد صادق چوہدری،ٹھیکدار امان اللہ چوہدری،بیوپار منڈل کے صدر پروین کمار ساہنی،ستیش چندر شرما کے علاوہ کئی معززین لوگ موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا