کیشوان کی عوام پولیس کارروائی پر اطمنان کرے : ایس ایس پی کشتواڑ

0
0

مسئلہ میں رخنہ ڈالنے والے سیاست دانوں کو باز آنے کی نصیحت
عمران شاہ
کشتواڑ // کشتواڑ کے ٹھاکرائی سراواں گاﺅں میں آج سے کچھ ہفتہ پہلے طارق حسین نامی ایک شخص جو کہ گمشدہ ہے، اور اس بارے میں گمشدہ کے لواحقین نے پولیس تھانہ کشتواڑ میں ایک رپورٹ درج کروائی جس میں پولیس نے پانچ لوگوں کو شک و شبہ پر حراست میں لیکر انکوائری کر رہے ہیں۔ لیکن پولیس کی انکوائری پر کچھ سیاسی لوگ اپنی سیاست چمکانے میں لگے ہیں اور پولیس کو انکوائری کرنے میں پریشانیاں کر رہے ہیں۔پولیس رپورٹ کے مطابق طارق حسین کے فون پر اختر حسین حجام ولد علی محمد حجام بار بار فون رابطہ کرتا رہتا تھا اور آخری کال بھی اسی کی آئی ہوی ہے جس پر پولیس سختی سے کاروائی عمل میں لا رہی ہے۔پولیس کے مطابق وہ دن رات تیزی سے کام کر رہی ہے اور گمشدہ کو ڈھونڈنے میں پولیس کے جوان لگے ہیں انکوائری میں شک و شبہ طور پر جن لوگوں کو حراست میں لیا ہوا ہے ا±نکو پولیس سختی سے کاروائی عمل میں لا رہی ہے۔ کیشوان کے لوگوں نے آواز بلند کی تو اس وقت کے ایس ایس پی کشتواڑ نے موقعہ پر یقین دلایا کہ پولیس اپنا کام دن رات تیزی سے کر رہی ہے۔ ایس ایس پی نے آئے ہوے لوگوں کے سامنے اپنی کارکردگی رکھی جس میں آے ہوے لوگوں نے کشتواڑ پولیس خاص کر کے ایس ایس پی کا شکریہ کیا کہ انہوں نے کافی تیزی لائی ہے لوگوں نے موقعہ پر کہا کہ ہمیں ا±مید ہے کہ پولیس اچھا کام کر رہی ہے۔ ایس ایس پی نے کہا کہ کشتواڑ پولیس ایسی کوشش کو کبھی بھی کامیاب ہونے نہیں دے گی جس سے شہر کا ماہول خراب ہو۔ ایس ایس پی نے مزید کہا کہ پولیس تھانہ میں انکوائری چل رہی ہے۔ اختر حسین نامی شخص نے پولیس تھانہ کے باتھروم میں کپڑے کے بیلٹ سے اپنے آپ کو گلے سے باندھ کر لٹکانے کی کوشش کی۔جب پولیس تھانہ میں تعینات پولیس اور ایس ایچ او نے کافی دیر تک ا±س کو باتھروم سے باہر نکلنے کا انتظار کیا اور آواز لگائی پر وہاں سے پولیس کی آواز نہ س±ننے پر ایس۔ ایچ۔ او۔ نے دروازہ کو زبردستی سے لاتوں سے کھول کر باتھروم میں گیا اور ا±سے بے حوشی کی حالت میں وہاں سے نکال کر ضلع ہسپتال کشتواڑ میں بھرتی کروایا۔ ڈاکٹروں نے اسے جموں میڈیکل کالج ریفر کیا تاکے MRI و CT Scan جسکی سہولت یہاں موجود نہیں ہے کروایا جا سکے۔ کشتواڑ پولیس ایسے افوہ بازوںکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لا رہی ہے جو حالات خراب کرنے کی کوشش میں ہیں۔ مزید تفصیلات کے مطابق ایک مہینہ پہلے بھی لوگوں کی بار بار شکایت پر ایک بلیک میلر کو غلط سرکاری ملازموں کو ڈرا دھمکا کر لوگوں سے پیسے لوٹنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق کشتواڑ پولیس کی بہترین کارکردگی پر ایس ایس پی کشتواڑ کو م±بارکباد دی اور شکریہ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا