سو چھ بھارت ابھیان صرف تصویروں تک محدود۔ زمینی سطح پر کوئی خاص تبدیلی نہیں۔

0
0

سب ضلع دفتر گندو کے اردگرد گندی کے ڈھیر مقامی انتظامیہ خاموش۔
اکرم ملک۔
بھلیسہ // جہاں اج کل پورے ہندوستان میں صفائی ابھیان مہم چلائی جارہی ہے اور وزیراعظم کا مشن صاف بھارت پاک بھارت مگر یہ سب تصویروں تک ہی محدود ہے اور زمینی سطح پر صفر کے برابر صفائی ہے۔چند دنوں پہلے کی بات کی جائے تو گندو بھلیسہ کے مختلف مقامات کے ساتھ ساتھ صدر مقام گندو میں بھی صفائی کے دوران تصویریں لی گئی تھی اور صاف جگہوں پر تصویریں لے کر یہ کاغذی پیغام دیا جارہا تھا کہ صفائی کی گئی اور آیندہ صفائی رکھیں گے مگر سب دکھلوا ہو رہا ہے۔اگر بات سب ضلع گندو کے اردگرد کی کریں تو اس بات کی گواہ یہ تصویریں ہیں جن میں سب کچھ عیاں ہے کہ کتنی صفائی ہو رہی اور بھارت کو کتنا صاف رکھا جا رہا ہے۔سب ضلع دفتر و تحصیل دفتر کے قریب میں جہاں باتھروم و ٹائلٹ روم پر نظر کی جائے تو اندر سے بھی بدبو اور باہر سے بھی جس سے سب ضلع دفتر جانے ولے لوگ پریشان رہتے ہیں۔جہاں سب کے اردگرد والے باتھروم و ٹائلٹ روم سے بدبو اتی ہے وہیں گنددگی کے ڈھیر بھی نظر ارہے ہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ سب کچھ کاغذی طور ہی کھڑا ہے۔دوسری طرف سب ضلع ہسپتال گندو کی بات کی جائے تو وہاں اس سے بھی بدتر حال ہے تو قیام کرنے والے بیمار و تیمار دار کیسے ٹھیک رہیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا