چھاتروکے صارفین کاچوہدری ذوالفقارسے مطالبہ
لازوال ڈیسک
مغلمیدانچھاتروسب ڈویژن کے لوگوں نے عوام رسدات،امورصارفین وعوامی تقسیم کاری محکمہ کے وزیرچوہدری ذولفقارعلی کوان کاوہ وعدہ یاددلایاہے ،جس میں وزیرموصوف نے انہیں خط افلاس سے نیچے زندگی بسرکرنے والوں کے زمرے کے تحت راشن کارڈ اورراشن مہیاکرانے کاوعدہ کیاتھا۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ فروری ماہ میں وزیرموصوف نے چھاتروکادورہ کیااورعوامی مشکلات سننے کے بعد وعدہ کیاتھاکہ وہ اس دورافتادہ علاقہ علاقے کے صارفین کو ترجیح بنیاد پر90بی پی ایل اور10پریارٹی زمرے کے تحت راشن کارڈمہیاکرائیں گے۔یہ اس فہرست کے تحت دینے کاوعدہ کیاگیاجومحکمہ نے محکمہ مال کے ہمراہ مل کر2015میں فہرست بنائی تھی۔وزیرکاوعدہ وفانہ ہونے اورایک فریب ثابت ہونے کے بعدلوگوں میں زبردست غصے کی لہر ہے۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ انتظامیہ نے60:40فیصدکے شرح پرفہرست مرتب کی ہے جس سے بی پی ایل زمرے سے کئی کنبے چھوٹ گئے ہیں اورراشن سے محروم ہورہے ہیں۔حکومت اورخاص طورپرچوہدری ذولفقارعلی کے جھوٹے وعدوں سے پریشان لوگوں نے سخت لہجہ اپناتے ہوئے وزیرموصوف کو بلاتاخیراپناوعدہ وفاکرنے کامشورہ دیاہے۔ بصورت دےگران کیخلاف احتجاجی مہم چھیڑی جائیگی۔لوگوں نے موجودہ 60:40کی شرح کافارمولہ اپنانے پربرہمی کااِظہارکیاہے۔مقامی لوگوں نے بتاےاکہ وہ یہ معاملے لیکرتحصیلدارکے پاس گئے جہاں تمام معلقہ حکام بشمول تحصیل سپلائی آفیسر موجودتھے لیکن تمام نے اِظہارِ بے بسی کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس فہرست میں ترمیم نہیں کرسکتے کیونکہ یہ سینئرحکام نے مرتب کی ہے۔مقامی لوگوں نے الزام تراشی کی ہے کہ چھاتروسب ڈویژن کیلئے مختص بی پی ایل کوٹہ کسی دوسرے علاقے میں منتقل کرلیاگیاہے،جس میں سیاسی مداخلت ومفادات کارفرماہیں۔اُنہوں نے کہاکہ اربابِ اقتدار اپنے سیاسی مفادات کی خاطرمستحق افراد کوان کے حقوق سے محرو م کررہے ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ چھاتروسب ڈویژن میں غرےب طبقہ آبادہے اور اکثریت ایس سی ایس ٹی طبقہ کی ہے جوانتہائی کسمپرسی کی حالت میں زندگی بسرکرتاہے۔لوگوںنے حکومت اور انتظامیہ سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ان کیساتھ انصاف کرے اور استحصالی نظام سے انہیں نجات دلائے ورنہ لوگ سڑکوں پراُترنے کومجبورہونگے۔