’پڑوسی ملک کیساتھ امن چاہتے ہیں‘

0
0
تلخیاں دورکرنے کیلئے بامعنی مذاکرات ناگزیر:جنرل قمرجاویدباجوہ
لازوال ڈیسک
اسلام آباد؍؍پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمرجاویدباجوہ نے ’’مسائل کے تصفیہ کی خاطر جامع مذاکرات کی وکالت‘‘ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوپاک کے درمیان دیرینہ تلخیوںکو دور کرنے کی خاطر جامع اور بامعنی مذاکرات ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے پڑوسی ملک کے ساتھ پرامن ماحول کے ساتھ رہنا چاہتا ہے۔ تفصیلات پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تلخیوں اور تنازعات بشمول مسئلہ کشمیر کو باہمی اور پرامن طور پر حل کرنے کی وکالت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسائل کو مل بیٹھ کر ہی باہمی اور جامع مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ان باتوں کا اظہار خیبر پختون خواہ میںفوجی اہلکاروں کی پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کے دورا ن کیا۔ ’’ہمار ایہ مستحکم ایمان ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان آپسی تنازعات بشمول مسئلہ کشمیر کا پرامن حل جامع اور بامعنی مذاکرات کے ذریعہ ہی ممکن ہے‘‘۔انہوں نے خطہ میں امن کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’ امن کی بحالی کے لیے ناگزیر ہے کہ امن کے نقیب کی حیثیت سے کام کیا جائے۔پاکستان حقیقی طور پر امن کا خواہاں ہے اور خطہ میں کشیدگی اور تنائو کو ختم کرنے کی خاطر بامعنی مذاکات کا خواہاں ہے‘‘۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ’’ مذاکرات ہمیشہ عزت و وقار اور برابری کی بنیاد پر منعقد کئے جانے چاہیے‘‘۔ ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر روابط اور تال میل کے حوالے سے فوجی جنرل نے کہا کہ ’’پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور اپنے جملہ ہمسایوں بشمول ہندوستان کے ساتھ پرامن اور دوستانہ تعلقات چاہتا ہے لیکن ہماری طرف سے امن کی اپیل کو ملک پاکستان کی کمزوری سے تعبیر نہ کیا جائے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہمارے جوان بہادر اور باصلاحیت ہیں جو دشمن کو دھول چٹانے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں‘‘۔ فوجی سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمارے دشمن یہ جان چکے ہیں کہ پاکستان کو کوئی بھی گزند پہنچانی ناممکن ہے مگر وہ اب درپردہ اور طویل جنگ کے ذریعے متحدہ طور پر ہمارے خلاف محاذ آرائی میں جٹے ہوئے ہیں۔ دشمن پاکستان کو اندرونی سطح پر یرغمال بنانا چاہتا ہے اور ہمارے عزم کو کمزور کرنے کی ناپاک کوششیں کررہا ہے مگر اُنہیں یہ جان لینا چاہیے کہ اگر پاکستان کے بجائے کوئی اور ملک ہوتا تو وہ پاش پاش ہوا ہوتا‘‘۔ فوجی سربراہ نے اپنے دشمنوں کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستانی فوج کے پیچھے پوری قوم کھڑی ہے جس کی وجہ سے پاکستان نے آج تک متحدہ طور اپنے دشمنوں کو شکست سے دوچار کردیا اورآئندہ بھی پاکستان اپنے دشمنوں کو ناکام و نامراد کرتا رہے گا‘‘

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا