0
38
راوت نے طاقت اور تشدد کولاحاصل قرار دیا :میرواعظ
کے این ایس
سرینگر؍؍حریت (ع) چیرمین میرواعظ عمر فاروق نے ہندوپاک فوجی سرابراہاں کے بیانات کا خیر مقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کی سیاسی قیادت پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کی خاطر اقدامات کریں۔ سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئیے حریت (ع) چیرمین میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ ’’بھارت کے فوجی سربراہ نے طاقت اور تشدد کولاحاصل قرار دیا جبکہ پاکستان کے فوجی سربراہ نے مسائل کے تصفیہ کی خاطر مذاکرات کی راہ اپنانے پر زور دیا۔ لہٰذا دونوں ممالک کی سیاسی قیادت پر لازم آتا ہے کہ وہ متعلقہ فوجی سربراہاں کی حمایت میں کھڑے ہوکر مسئلہ کشمیر کو پائیدار اورپرامن طریقے سے حل کریں تاکہ ریاست میں جاری خون ریزی بند ہوسکے‘‘۔واضح رہے ہندوستانی فوج کے سربراہ بپن راوت نے کہا تھا کہ’’ شدت پسند نوجوانوں جو جلد ہی یہ بات محسوس ہوگی کہ بندوق کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔نہ ہی فوج اور نہ ہی جنگجو بندوق کے ذریعے کچھ حاصل کرسکتے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’کشمیر میں امید کی کرن ابھی بھی موجود ہے۔ ریاست میں کچھ ایسے نوجوان ہیں جنہیں گمراہ کیا گیا ہے، وہ سوچ رہے ہیں کہ بندوق کے ذریعے وہ اپنے ہدف کو پالیں گے۔ مگر وہ وقت دور نہیں ہے جب ایسے نوجوانوں کو معلوم ہوجائے گا کہ بندوق یا تشدد سے کوئی مسئلہ سلجھنے والا نہیں۔ ہم سب کو امن کی بحالی کے لیے اکٹھے کام کرنا ہوگا اور ہم اس میں ضرور کامیاب ہوں گے‘‘۔اُدھر پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجواہ نے کہا کہ ’’مسائل کے تصفیہ کی واحد کنجی مذاکرات ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم اپنے پڑوسی ملک ہندوستان کے ساتھ تمام تصفیہ کا حل جامع اور بامعنی مذاکرات کے ذریعے چاہتے ہیں جن میں مسئلہ کشمیر بھی شامل ہے‘‘

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا