درہال بدھل کی عوام کے مسائل آجاگرکئے،ڈاکٹرشاہد اقبال کرائی یقین دہانی
قیوم نظامی
راجوری؍؍راجوری پونچھ کے مشہور سماجی کارکن و عوامی ڈیولپمنٹ کے چیئرمین مولوی فرید ملک نے ڈپٹی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری سے ملاقات کرکے عوامی مسائل کو زیر غور لایا ۔مولوی فرید نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بدھل تا شوپیاں سڑک تعمیر کی جائے اور درہال تا راجوری سڑک کی خستہ حالت پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ جلد از جلد سڑک کے تعمیری کام میں تیزی لائی جائے اور بدھل ڈگری کالج کا کام بھی سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سے طلباء کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ تا ہے۔ اس میں بھی فوراًتیزی لائی جائے اور بدھل میں سماٹ سر کو ٹوریسٹ کے طور پر استعمال کیا جائے۔مولوی فرید نے کہا راجوری میں بہت ساری ایسی جگہ ہیں جو گل مرگ اور سونا مرگ سے زیادہ خوبصورت ہیں لیکن حکومت کی عدم توجہی کا شکار ہیں اگر ان جگہوں پر سرکار کی توجہ مرکوز ہو تو یہ سیاحوں کے لیئے بہترین جگہ ہیں ۔انہوں کہا کہ اسمبلی حلقہ درحال بدھل تعمیروترقی کے طور سے پچھڑا ہوا ہے جس کی طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔مولوی فرید نے ڈپٹی کمشنر سے گزارش کی کہ بدھل میں ایک عوامی دربار لگا کر لوگوں کی مشکلاتوں کا ازالہ کیا جائے تمام تر باتوں کو سننے کے بعد ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرشاہد اقبال چوھدری نے مولوی فرید ملک کو یقین دہانی دیتے ہوئے کہا کہ میں نے بدھل تا شوپیاں سڑک کی ڈی پی آر بناکو دیدی ہے امید ہے کہ بہت جلدی کام شروع ہو گا اورجو درہال کی سڑک ہے اس پر ایک نئے طریقے سے وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں کام شروع کیا جائے گا اور ایک تاریخی سڑک بنے گی اور کہا کہ میں جلدی ہی بدھل میں پبلک دربار لگاؤں گا اور لوگوں کی مشکلاتوں کا ازالہ موقعہ پر ہی کروں گا ۔مولوی فرید ملک ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ راجوری عوام کی یہ خوش قسمتی ہے کہ ڈاکٹرشاہد اقبال چوہدری جیسا آفیسر یہاں موجود ہے اور میں نے دیکھا کہ ہر ایک شخص کی باتوں کو اتنے غورسے سنتے ہیں اور مشکلاتوں کا ازالہ بھی فوراً کرتے ہیں اور لوگوں کی مشکلاتوں کو سن سن کر کبھی چہرے پر غصہ نہیں آتاہے۔مولوی فرید نے کہا کہ ایسے آفیسر اگر ریاست میں کچھ اور پیدا ہو جائیں تو حقیقت میں ریاست جموں وکشمیر کی تقدیر بدل سکتی ہے اور عوام کبھی آپنی پریشانیوں کو لے کر در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور نہ ہو مولوی فرید نے کہا کہ مجھے امید ہے تمام مسائل کا ازالہ ہوگا۔