مہورمیں عید کے موقعہ پر لوٹ کھسوٹ کی کھلی چھوٹ

0
37

انتظامیہ نام کی کوئی چیز نہیں ، محکمہ امورصارفین بھی غائب
آر جے بشیر

مہور؍؍ یہ ایک معمول ہے جب بھی کوئی تہوار آتی ہے تو پور ی ریاست بھر میں بازاروں میں چیکنگ ، قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے لئے اور بازار میں صاف و شفاف چیزوں کو فروخت کرنے ،اور لوگوں کو ہر چیز دستیاب رکھنے ، غذائی اجناس کی قلت پیدا نہ ہونے کے سلسلے میں انتظامیہ کی میٹنگیں ہوا کرتی ہیں اور سرکاری سطح پر کافی جوش و خروش ملنے کو دکھتا ہے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ مہور سب ڈویژن میں اس طرح کا کوئی بھی قانون نافذ العمل نہیں ہے اور بازاروں میں لوٹ کھسوٹ کی کھلی چھوٹ دے کر رکھی ہے ۔ جہاں ایک طرف سے غذائی اجناس کی قلت سے لوگ پریشان ہیں اور وہیں من مانی قیمتوں سے بھی عام لوگ شدید مشکلات سے دوچار ہیں ۔ ہر عید یا دیوالی کے موقعہ پر انتظامیہ کی جانب سے بیو پار منڈل اور دوسرے محکموں کے ساتھ میٹنگیں ہوا کرتی تھیں اور لوگوں کے مسائل پر غور و خوض ہوا کرتا تھا لیکن اب کی بار یہاں پر انتظامیہ سوئی ہوئی دکھائی دے رہی ہے ۔ کسی بھی جگہ پر انتظامیہ نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور بازاروں میں من مانے قیمتیں لگے ہیں اور لوگوں کو دو دو ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے ۔ یہاں پر مرغوں، گوشت اور سبزیوں کی قیمتوں کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے ۔ کسی بھی دکان پر کوئی ریٹ لسٹ آویزان نہیں ہے اور محکمہ امور صارفین بھی غائب ہی ہے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ لوگوں کو صاف وشفاف اشیائے خوردنی دستیاب رکھنے اور قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے لئے انتظامیہ کو میٹنگوں کا انعقاد کرنا لازمی ہے تا کہ لوگ مسائل سے باہر نکل سکیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا