غزل

0
0

کامل جنیٹوی
قصبہ جنیٹہ،وایا چندوسی
ضلع سنبھل (یو۔پی۔) انڈیا۔
9917890147

روشن علم سے جب میرے افکار ہوئے ہیں
فن کے سارے پہلو خود ضو بار ہوئے ہیں
شہر سیاست میں جاہ و منصب کی خاطر
نیلام اچھے اچھوں کے کردار ہوئے ہیں
جھوٹی باتوں پر چلتا تھا ساتھ زمانہ
سچ بولا تو اپنے بھی اغیار ہوئے ہیں
اتنی ہی تحریک ملی ہنس کر جینے کی
دل پر جتنے رنج و الم کے وار ہوئے ہیں
محنت اور تدبیریں ہی کام آئیں ورنہ
بیٹھے بیٹھے دور کہاں آزار ہوئے ہیں
ایک اک لفظ کو پہلے دل کا خون دیا ہے
تب جا کر الٹے سیدھے اشعار ہوئے ہیں
گھر کا راز نہ ہو کیسے پھر افشا آخر
مخبر جب اپنے ہی در و دیوار ہوئے ہیں
تاج محل سا کوئی نہ دیکھا ، یوں تو اب تک
قصر محبت کتنے ہی تیار ہوئے ہیں
اس کی خوشبو آج صبا کیا لائی کامل
دل کے جتنے زخم ہیں سب گلزار ہوئے ہیں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا