مینڈھر کے کرشنا گھاٹی میں فائرنگ

0
0

ایک جوان ہلاک ،ایک آفیسر سمیت پانچ زخمی
ناظم علی خان
مینڈھر پا کستا نی افو اج نے ایک پھر جنگ بند ی کی خلا ف ورزی کر تے ہوئے کر شنا گھا ٹی سیکٹر میں گو لہ با ری کی جس کے نتیجہ میں ایک جوان ہلا ک جبکہ ایک افسر سمیت چار دیگر زخمی ہو ئے۔ فو جی ذرائع کے مطابق کر شنا گھاٹی سیکٹرمیں منگلوار کی صبح 7بجے کے قریب پا کستا نی افواج نے جنگ بند ی کی خلاف ورزی کر تے ہوئے بھا رت کے کئی چوکیو ں کو نشانہ بنا نے کی غر ز سے بلا جواز فا ئر نگ اور گو لہ با ری کی جس کے نتیجہ میں ایک افسر سمیت پا نچ جو ان زخمی ہو گئے جن کو فو ری طو ر پرفو جی اسپتال میں منتقل کیا جہا ں ان کا بنیا دی علا وج و معالجہ کر نے کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے کما نڈ اسپتا ل ادھم پو ر منتقل کر دیا ۔ جہا ں پر سپا ئی مست پو رے شبم زخمو ں کی تاب نہ لا کر چل بسے جبکہ دیگر چارا اہلکاروں کا علا وج کما نڈ اسپتال ادھم پو ر میں چل رہا ہے ۔ جن کی پہچان لفٹی نینٹ کالم پتی بھا رگو، نا ئب صوبیدار ملیاوکاس مو تی لال، صوبیدار سوکھندے سمیر کشی اور نا ئک دومل سندیپ کے طور پر ہوئی ہے جبکہ فا ئر نگ کا یہ سلسلہ تقریباً ایک گھنٹے تک چلتا رہا ہے جس کا بھا رتی افو اج نے بھی معقول جو اب دیا ۔ جب کہ مقامی لوگ فا ئرنگ کے دوران اپنے گھرو ں میں قید ہو کر رہ گئے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا