منجاکوٹ پولیس نے من مانی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف کسا شکنجہ

0
0

قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا :ایس ڈی پی او
محمد عامر
منجاکوٹدن بدن ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف منجاکوٹ پولیس شکنجہ کسنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او منجاکوٹ ڈاکٹر امتیاز چوہدری کی ہدایت پر ایس ایچ او منجاکوٹ اعجاز حیدر نے جگہ جگہ پر ناکے لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ کرنے میں رفتار پکڑ لی ہے۔ جس سے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کافی مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔وہیں گزشتہ روز بھی منجاکوٹ پولیس نے لگ بھگ بارہ چلان کاٹے ۔ ایس ڈی پی او منجاکوٹ ڈاکٹر امتیاز چوہدری نے کہا کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔اور لوگوں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو بھی پولیس کا تعاون کرنا چاہیے۔ڈاکٹر امتیاز چوہدری نے کہا کہ لوگوں نے کہا کہ کسی بھی گاڑی میں اورلوڈنگ نہ کی جائے تاکہ کوئی بھی جانی و مالی نقصان نہ ہو سکے۔وہیں ایس ایچ او منجاکوٹ نے بھی کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی بھی صورت میں معاف نہیں جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا