سابق ایس ڈی ایم راہل یادو کو مینڈھر سے الوداع کیا گیا

0
0

ناظم علی خان
مینڈھرایس ڈی ایم مینڈھر راہل یادو کو اتو ار کو الوداع کیا گیا اس موقعہ پر متعلقہ محکمہ کے افیسران اور ایس ایچ اور مینڈھر بھی موجود تھے جبکہ کئی معززین لوگ بھی الوداعی تقریب پر موجود تھے اس موقعہ پر پی ڈی پی یوتھ لیڈر شوکت علی خان نے ایس ڈی ایم مینڈھر کو الوداعی پارٹی دے کر روانہ کیا اس موقعہ پر کئی لوگ موجود تھے جبکہ پی ڈی پی کے جنرل سکریٹری خورشید احمد، معروف مغل کے علاوہ متعلقہ محکمہ کے ملازمین بھی تھے اس موقعہ پر ایس ڈی ایم مینڈھر نے لوگوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ میں آپ کا پیار ہمیشہ یاد رکھوں گا اور میں جہاں بھی جاﺅں گا آپ لوگوں کو ضرور یاد کروں گا کیونکہ آپ نے مجھے تھوڑے سے عرصہ میں جتنا پیار دیا ہے میں اس کو کبھی بھول نہیں سکتا اور میرے لئے اگر آپ کو کوئی بھی کام پڑتا ہے تو آپ کے لئے دروازے کھلے ہیں اور آپ کسی بھی وقت میرے پاس آ سکتے ہو آخر میں انھوں نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ شوکت علی خان نے بھی ایس ڈی ایم مینڈھر کا شکریہ ادا کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا