عمر ارشد ملک
راجوریگورنمنٹ پی جی کالج راجوری میں اپنی خدمات انجام دے رہے اکیڈمک ارینج منٹ اسٹاف نے تنخواہوں میں اضافے کا خیر مقدم کیا ہے ۔اسی سلسلہ میں بات کرتے ہوئے عرفان جلال بھٹ صدر اکیڈمک ارینج منٹ نے کہا کہ اس طبقہ کی تنخواہ میں اضافہ پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر اصغر سامون کے نظریہ کی وجہ سے ہوا ہے۔وہیں اس موقع پر پی جی کالج راجوری میں اکیڈمک ارینج منٹ پر اپنی خدمات انجام دینے والے اسٹاف نے بیک آواز عزت ماب پرنسپل سیکریٹری کی سراہنا کی اور کہا کہ ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی تاریخ میںپہلی مرتبہ تنخواہوں میں اضافہ ہوا ہے ۔اس موقع پر ڈاکٹر طاہر حسین شاہ، ڈکٹر پشوندر کمار، ڈاکٹر اطہر عزیزرینا،پراتیما بھشن،ڈاکٹر نصیر احمد راتھر اور دویا میہاجن نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔