مینکا گاندھی نے آنگن باڑی کے کارکنوں کو انعامات سے نوازا

0
0

یواین آئی
نئی دہلی؍؍بہبودی خواتین و اطفال کی مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے بچوں کی بہبود اور دیگر فلاحی و ترقیاتی پروگراموں میں آنگن باڑی کے کارکنوں کی شاندار شراکت کے لئے آج انہیں اعزاز ات سے نوازا۔ محترمہ مینکا گاندھی نے انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈویلپمنٹ اسکیم (آئی سی ڈی ایس) کے تحت مختلف اسکیموں سے وابستہ 51 آنگن باڑی کارکنوں کو سال 17-2016 کے لئے انعامات سے نوازا۔ اس تقریب میں وزیر مملکت برائے بہبودی خواتین و اطفال کرشنا راج بھی موجود تھیں۔ محترمہ مینکا گاندھی نے کامیاب کارکنوں کو قومی سطح کے انعام کے بطور 25 ہزار روپے نقد اور ایک سپاسنامہ پیش کیا اور ریاستی سطح کے انعامات میں پانچ ہزار روپے نقد رقم اور سپاسنامہ پیش کیا۔ آنگن باڑی کارکنوں کو قومی اور ریاستی سطح پر انعام دینے کا منصوبہ 01-2000 میں شروع ہوا تھا۔ یہ انعامات ہر سال دیئے جاتے ہیں۔ آنگن باڑی کارکنوں کو حکومت کی مختلف فلاحی اسکیوں کے تعلق سے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے اور لوگوں کو ان اسکیموں سے جوڑنے کا کام کرنے کے لئے اعزاز دیا جاتا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا