’فائرنگ کے چلتے ہوئے اسکول بند ہو جاتے ہیں‘

0
0

سرحدی طلاب کیلئے محفو ظ مقامات پر ہو سٹل تعمیر کیے جائیں
ناظم علی خان
مینڈھربالاکوٹ یو تھ کلب کے چیر مین ما جد کھٹا نہ نے ریا ستی حکومت سے اپیل کی ہے کہ سر حدی علاقہ سے تعلق رکھنے والے طلبا ءکو سٹیٹ بورڈ آف سکول ایجو کیشن کے امتخانات میں رعایت دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ فا ئر نگ اور گو لہ با ری کی وجہ سے زیا دہ تر سر حدی علا قہ میں اسکول بند رہے ہیں جس کی وجہ سے بچوں کی پڑ ھا ئی بر ی طر ح متا ثر ہوئی ہے اور بچے نصاب مکمل نہیں کر پا ئے ہیں اوران کو امتحانا ت میں کئی قسم کی مشکلا ت کاسامنا کر نا پڑا ہے اور ان کے پر چے بھی ٹھیک ڈھنگ سے نہیں ہو پا ئے ہیں، انہوں نے کہا کہ جتنے بھی اسکول سرحدی علا قہ میں قائم ہیں اور جو ہائی اسکول یا ہا ئیر اسیکنڈ ری اسکول ہیں ان میں پڑ ھنے والے تمام طالب علمو ں کو اضا فی نمبرات دئے جائیں تا کہ بچو ں کا سال ضا ئع نہ ہو ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سر حدی علا قہ میں گو لہ با ری اور فا ئرنگ کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے جس کی وجہ سے کئی قیمتی جا نیں ضا ئع ہوگئی ہیں ، لہذا حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے سرحدی علا قہ میں بسنے والے طلباءکےلئے کسی محفو ظ جگہ پر ہو سٹل تعمیر کیے جائیں تا کہ وہا ں رہ کر بچے اپنی تعلیم جا ری رکھ سکیں یا تحصیل ہیڈ کو ارٹر پر بچو ں کی پڑ ھائی کا کوئی انتظام کیا جا ئے کیو نکہ سر حدی علا قہ میں غر یب لو گ بستے ہیں جو اپنے بچوں کی تعلیم کمر ے کر ائے پر لیکر جا ری نہیں رکھ سکتے ہیں ۔ انہو ں نے ریا ستی وزیر اعلی محبو بہ مفتی سے اپیل کی کہ سر حدی علا قہ میں بسنے والے بچو ں کی پڑ ھائی کے بارے میں کو ئی تجو یز بنائی جا ئے کیو نکہ مر حوم مفتی محمد سعید نے ہمیشہ سر حدی علا قہ میں بسنے والے لو گو ں کا خیا ل رکھا ، لہذآپ بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سر حدی علا قہ میں رہنے والے لو گو ں کا خیال رکھتے ہوئے ان کی پڑ ھائی کا بندو بست کریںتا کہ ان کا وقت ضا ئع نہ ہو۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا