’جو احتجاج میں جائے گا ،نوکری سے بر طرف کر دیا جائے گا ‘

0
0

آنگن واڑی ورکروں ، ہیلپرس اور مڈڈے میل ورکر وں نے احتجاجی ریلی نکالی
سید نیازشاہ
پونچھ//27 فروری سے پونچھ میں آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں کی جانب سے کام چھوڑ ہڑتال جاری ہے لیکن اس دوران موجودہ حکومت کی طرف سے کوئی بھی انصاف نہ ملااور آنگن واڑی ورکر اور ہیلپروں کے ہمرا مڈڈے میل کے ورکروں نے بھی احتجاجی ریلی نکالتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کو مڈڈے میل کی چیر مین سوما دیوی نے ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں کہا کہ ہمیں ماہانہ 900روپے دیے جاتے ہیں انہوں کہا کہ مڈڈے میل کے ورکروں کے تنخواہ کو 900سے بڑھا کر 3500 کیا جائے اس سلسلہ میں ضلع ترقیاتی کمیشنر نے کہا کہ یہ میمورنڈم انصاف مومنٹ کی جانب سے پیش کیا گیا تھا اور ہم نے اعلی حکام تک پہنچا دیا اس دوران آنگن واڑی ودکر اور ہیلپر صدر نصب جان نے کہا ہماری ورکراور ہیلپروں کو بلاک منڈی کے سی ڈی پی او نسار گورسی حراساں کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ جو بھی ورکر، ہیلپر احتجاج میں حصہ لیں گی تو اس کو نوکری سے بر طرف کیا جائے گا انہوں کہا اگر ہمیں اسی طرح ڈرایا گیا تو ہم سڑکوں پر اتر کر اس افسر کے خلاف احتجاج کریں گے جس کی ذمہ داری اس افسر پر عائد ہوگی اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا میں منڈی کے سی ڈی او پی کے ساتھ خود بات کروں گا۔اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے انصاف مومنٹ کے ریاستی نائب صدر عبدلرشیدشاہپوروی نے کہا کہ حکومت انکے ساتھ ناانصافی کیوں کررہی ہے؟ حکومت کو چاہئے کہ آنگن واڑی ورکروں، ہیلپروں اور مڈڈے میل ورکروں کی سبھی مانگیں جائز ہیں جنہیں جلد از جلد پورا کیا جائے۔ احتجاجی مظاہرہ میں ضلع صدر نصیب جان، زرینہ، زلیخا، زریلہ اور ہرجیت کے علاوہ درجنوں کارکنان اورکے انصاف مومنٹ کے جنرل سکڑیری فوجی محمد رشید نے کہا کہ اگر آنگن واڑی ورکروں، ہلپروںاور مڈڈے میل ورکروں کو موجودہ حکومت نے حراساں کرنا بندنہ کیا تو ان کے حق میں پر تشدد احتحاج کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا