طلباءکے امتحان،منجاکوٹ میں بجلی کٹوتی سے عوام پریشان

0
0

کہا بجلی کی غیر ضروری کٹوتی سے طلباءکا ہوتا ہے نقصان
احمد شہزاد
منجاکوٹتحصیل منجاکوٹ میں بجلی کی دن بدن غیر ضروری طور پر کٹوتی کے کارن اسکولی بچوں کا بہت بڑا نقصان ہو رہا ہے۔جس کے کارن لوگوں میں سخت غصہ پایا جا رہا ہے۔واضح رہے تحصیل منجاکوٹ ایک وسیع ترین، سرحدی اور دوردراز علاقہ ہے لیکن محکمہ بجلی یہاں کافی لاپرواہی برت رہا ہے۔جس کے کارن لوگوں نے محکمہ بجلی پر الزام عائد کیا ہے کہ محکمہ غیر ضروری طور پر بجلی کی کٹوتی کر رہا ہے۔عوام نے کہا کہ ان دنوں میں پرائمری کلاسوں سے لیکر کالج سطح تک کے طلباءکے امتحانات چل رہے ہیںمگر بجلی نہ ہونے کے کارن بچوں کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے۔لوگوں نے کہا کہ رات کے وقت بجلی کی کٹوتی سے طلباءاپنی پڑھائی مکمل نہیں کر پاتے جس سے انکو کافی نقصان ہو رہا ہے۔مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنرراجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری سے مانگ کی ہے کہ وہ محکمہ بجلی کے آفیسران کو ہدایت دیں کہ امتحانات کے دوران بجلی سپلائی کو لگاتار بنائیں رکھیںتاکہ بچوں کی پڑھائی متاثر نہ ہو۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا