سات سالہ فاضیہ کوثر لائن سے لگ کر زخمی ہوئی
تبریز ملک
درہالدرہال کے مستقل باشندہ فیاض احمد کے مکان کے چھت کے قریب سے 33کے وی اے لائین گزری ہے جو کسی بڑے حادثے کیلئے کافی ہے ۔واضح رہے گزشتہ روز فیاض آحمد کی سات سالہ بیٹی فاضیہ کوثر لائین کے ساتھ لگ کر زخمی ہوگئی ہے جس کو فوراً درہال اسپتال میں پہنچایا گیا۔ وہاں ڈاکٹروں نے اس کو ضلع اسپتال راجوری منتقل کردیا ہے جس پر مقامی لوگوںنے محکمہ بجلی کی لا پرواہی کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے لائین کو فوراً تبدیل کرنے کی مانگ کی۔