سومبڑ گاﺅں کے ایک وفد نے ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن سے کی ملاقات کہا محکمہ دیہی ترقی میں رشوت خوری کا سلسلہ عروج پر پیسہ دوگے تو IAY مکان ملے گاGRSپر 10ہزار روپے رشوت لینے کا حلفیہ بیان

0
0

ندیم اقبال کٹوچ
رام بن //ایک طرف مرکزی و ریاستی سرکار رشوت خوری کو ختم کرنے کے دعویٰ کر رہی ہے۔وہیں دوسری جانب محکمہ دیہی ترقی میں رشوت خوری کا بازار گرم کر رکھا ہے ،اور محکمہ میں کام کر رہے ایم جی نریگا ملازم GRSکے خلاف حلفیہ بیان ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ ذرایع کے مطابق ضلع رام بن کے دوردراز پنچائت سومبڑ ا کے وارڈ نمبر 3 جواری میں رہائش کر رہے محمد رفیق ولد ہاشا Affidavit کی شکل میں ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن کے سامنے تحریری بیان پیش کیا ہے کہ سال 2013-14 میں محمد رفیق ولد ہاشا قوم گوجر کو IAYکے تحت ایک مکان سینکشن ہوا جس کی کُل رقم75ہزار روپے ہے لیکن اس کا 33.33فیصد پیسہ حاصل کرنے کیلئے GRSنے دس ہزار روپے مانگے اور باقی کے پیسہ وصول کرنے کیلئے مزید 10ہزار وپے مانگ رہا ہے اور سائل مزید پیسہ نہیں دے سکتا اسلئے علاقہ کے کئی لوگ ایک وفد کی شکل میں ضلع ترقیاقی کمشنر رام بن سے مُلاقی ہوئے اور مزکورہ GRSکے خلاف کاروائی کی اپیل کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا