بدھل بال آشرم میں صحت و حفظان صحت کیمپ کا انعقاد اسکولی طلبہ میں ضروری سامان کیا تقسیم

0
0

نظارت حسین آزاد
کوٹرنکہ// بدھل میں ندیم احمد میر کانگریس یوتھ سیکریٹری کی طرف سے ایک کیمپ صحت و حفظان صحت پرمنعقد کیا گیا جس میں روز مرہ استعمال ہونے والی اشیاءتقسیم کی جن میں100کے قریب کاپیاں 100 ٹوتھ برش 100 ٹوتھ پیسٹ 100 وغیرہ شامل تھے ۔سکولی طلبہ نے چیزیں وصول کرتے ہوئے بہت خوشی کا اظہار کیا اس موقع پر ندیم احمد میر نے طلبہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ صحت انسانی زندگی کے لئے بہت ہی ضروری ہے اس لئے ہمیں اپنی صحت کا خیال رکھنا چاہیے انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ اور بھی مختلف جگہوں پر اس طرح کے کیمپ لگائیں تاکہ غریب طبقے کے لوگوں میں ایسی اشیاءدی جائیں۔ اس موقع پر فاروق انقلابی نے کہا کہ "ہر مذہب ہمیں صاف ستھرا رہنے کی تلقین کرتا ہے اور ہمیں ہمیشہ ساف ستھرا رہنا چاہئے۔ امت شرما نے بولتے ہوئے کہا کہ "ہم اپنے معاشرے کے بے حد لوگوں کی مدد کرنے کے لئے ایسے پروگراموں کو منظم کریں گے جو ہماری اخلاقی اور سماجی زمہ داری ہے۔طلباءنے ان کے سامنے اپنی مشکلات و دشواریوں کو پیش کیا جس میں ٹیوشن سہولت،طبی امداد، کھیل کے لئے سازوسامان وغیرہ کا نہ ہوناشامل تھا۔ندیم احمد میر نے تمام مطالبات پر سنجیدگی سے سماعت کرنے کے بعد طلباءسے کہا کہ ہم ان تمام مطالبات کو اعلیٰ حکام تک پہنچائیں گے۔ اس موقع پر ساجد ڈار، فضل ا رحمان ڈار، سکویندر شرما، ارشاد، گلشیر خان، محمد اسحاق، مجید احمد و دیگر افراد بھی موجودتھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا