سول سیکرےٹرےٹ میں تعینات ملازم نے دیا ایمانداری کا ثبوت طفیل راٹھور کی ایمانداری کو ہمیشہ یاد رکھوںگا:عبدالمجید

0
0

لازوال ڈیسک

جموں//محکمہ دیہی ترقی کے سول سیکریٹریٹ جموںمیں تعینات ایک آفیسر نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے ایک ملازم کے اے ٹی ایم مشین کے پاس گرے ہوئے پیسے مکمل جانچ کے بعد اسے واپس لوٹادیئے ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز عبدالمجید نامی محکمہ صحت کے ملازم کے پیسے سول سیکریٹریٹ میں موجود اے ٹی ایم مشین کے پاس گر گئے جو بعد میں محکمہ دیہی ترقی کے سٹیٹ نیوٹریشن افسر /انچارج آئی ای سی سیل طفیل احمد راٹھو رکو ملے ۔ مذکورہ آفیسر نے فوری طور پر اس بارے میں بینک حکام کو مطلع کیا ۔وہیں عبدالمجید 11ہزار روپے گرجانے کا پتہ چلنے کے بعد ان کی تلاش کرنے لگا اور بینک حکام کے توسط سے وہ طفیل احمد راٹھور سے رابطہ کرکے ان کے پاس پہنچا۔ اس دوران طفیل احمد راٹھو رنے مکمل جانچ کے بعد عبدالمجید کو یہ رقم تھمادی جس پر دیگر ملازمین نے ان کی ایمانداری کی سراہنا کی ۔ عبدالمجید نے اس موقعہ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ گیارہ ہزار روپے کھوجانے کے بعد بہت پریشان تھا اور وہ طفیل احمد راٹھور کا شکرگزار ہے جنہوںنے اس کے پیسے کواٹھاکر بطور امانت محفوظ رکھا ۔انہوںنے بتایاکہ اس نے ان پیسوں کے واپس ملنے کی امید چھوڑدی تھی لیکن اب وہ یہ رقم ملنے پر خوش ہوں اور طفیل راٹھور کی ایمانداری کو ہمیشہ یاد رکھوںگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا