جموں/ حکومت نے آج محکمہ داخلہ میں تعینات مظفر احمد وانی کو قانون ساز اسمبلی کے سیکرٹری کے طور پر مقرر کیا ہے ۔انہوں نے محکمہ قانون ، اِنصاف اورپارلیمانی امور کے سیکرٹری کو اضافی چارج سے فارغ کیا ہے۔ اِس کے علاوہ محکمہ قانون ، انصاف اور پارلیمانی امورمیں احکامات کے منتظر سپیشل سیکرٹری ڈاکٹر غلام محی الدین کو تبدیل کر کے محکمہ داخلہ میں مظفر احمد وانی کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔