محبوبہ مفتی نے بارہمولہ میں فوجی قافلے پر حملے کی مذمت کی

0
24

لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے بارہمولہ میں فوجی قافلے پر ہونے والے حملے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے، جس میں ایک شہری پورٹر جان بحق ہوا۔ انہوں نے اس حملے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی۔

https://jkpdp.in/
اپنے ٹوئٹ میں، محبوبہ مفتی نے کہا،’’میں بارہمولہ میں فوجی قافلے پر ہونے والے اس حملے سے دلی طور پر متاثر ہوں اور اس میں ایک شہری کی ہلاکت پر انتہائی غمگین ہوں۔ میں اس حملے کی غیر مشروط طور پر مذمت کرتی ہوں۔‘‘انہوں نے زخمی فوجیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ محبوبہ مفتی نے اس واقعے کو سیکیورٹی کے حالات کے حوالے سے ایک تشویش ناک صورتحال قرار دیا اور امن کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا