چیف جسٹس نے بارہمولہ کا دورہ کیا

0
22

ڈِسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں این ڈی پی ایس کورٹ کا اِفتتاح

لازوال ویب ڈیسک
بارہمولہ؍؍چیف جسٹس جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ جسٹس تاشی ربستن نے آج بارہمولہ کا دورہ کیا اوراور اُنہوں نے وہاںڈِسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں نئی بنائی گئی نارکوٹکس ڈرگس اینڈ سائکوٹروپک سبسٹینس (این ڈِی پی ایس) کورٹ کا اِفتتاح کیا۔

https://ladakh.gov.in/justice-tashi-rabstan-takes-oath-as-chief-justice-of-jammu-and-kashmir-ladakh-high-court/#:~:text=Justice%20Tashi%20Rabstan%20Takes%20Oath,Union%20Territory%20of%20Ladakh%20%7C%20India&text=Territory%20of%20Ladakh-,Justice%20Tashi%20Rabstan%20Takes%20Oath%20as%20Chief%20Justice,and%20Kashmir%2C%20Ladakh%20High%20Court.

چیف جسٹس نے جموں و کشمیر اور لداخ کے ہائی کورٹ کے جج جسٹس سنجیو کمار شکلا جو بارہمولہ کے انتظامی جج بھی ہیں ، چیف جسٹس کے پرنسپل سیکرٹری ایم کے شرما ، پرنسپل ڈِسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج بارہمولہ جواد احمد ، ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ منگا شیرپا ، ایس ایس پی بارہمولہ محمد زید ملک اور بار کے دیگر ممبران اور ضلعی اِنتظامیہ کے افسران کی موجودگی میں این ڈی پی ایس کورٹ کا اِفتتاح کیا۔این ڈِی پی ایس عدالت این ڈِی پی ایس ایکٹ کے تحت آنے والے مقدمات کی نگرانی اور تصفیہ کرے گی جو کسی بھی نشہ آور دوائی یا سائیکوٹراپک مادے کی پیداوار ، مینوفیکچرنگ ، کاشت کاری ، قبضے، فروخت ، خریداری ، ٹرانسپورٹیشن ، ذخیرہ کرنے اور استعمال پر پابندی عائد کرتا ہے۔اِس موقعہ پر جسٹس تاشی ربستن نے خطاب کرتے ہوئے اِنصاف کی مؤثر فراہمی میں این ڈی پی ایس کورٹ جیسی خصوصی عدالتوں کے اہم کردار پر زور دیا۔ اُنہوں نے خطے میں منشیات کی بڑھتی ہوئی بدعت سے نمٹنے کے لئے عدلیہ اور قانون عملانے والے اِداروں کی کوششوں کو سراہا۔اُنہوںنے مزید کہا کہ خصوصی عدالت منشیات کی سمگلنگ اور بدسلوکی سے متعلق مقدمات کو تیزی سے اور توجہ کے ساتھ حل کرنے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ وسائل اور عدالتی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے این ڈِی پی ایس کورٹ کارروائی کو آسان بنانے اور فیصلوں کی فراہمی میں تاخیر کو کم کرنے میں مدد دے گی اور اِنصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائے گی۔اِس موقعہ پر جسٹس تاشی ربستن نے جسمانی طور خاص اَفراد میں وہیل چیئروں، بیساکھیاں اور دیگر امدادی سامان بھی تقسیم کیا جس کا مقصد ان کی آواجاہی کو بڑھانا اور ان کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا ہے۔دریں اثنا، چیف جسٹس نے ڈِسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں کمرہ عدالت کا مکمل معائینہ کیا اور عدالتی کاررِوائیوں کی کارکردگی، اِنفراسٹرکچر اور عدلیہ اور عوام دونوں کی رسائی کا جائزہ لیا۔بعد میں جسٹس تاشی ربستن نے بار ایسوسی ایشن بارہمولہ کے ممبران سے بات چیت کی جنہوں نے اَپنے مسائل چیف جسٹس کے گوش گزار کئے۔چیف جسٹس نے اُنہیں ان کے مسائل جلد حل کرنے کا یقین دِلایا۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا