’ایک انار سو بیمار ‘

0
30

کانگریس میں وزارت کے معاملے پر اندرونی خلفشار پیدا ہو گیا ہے:انجینئر رشید

یواین آئی

سری نگر؍؍بارہ مولہ کے ممبر پارلیمان انجینئر رشید نے بدھ کے روز کہاعمر عبداللہ کو چاہئے کہ وہ مرکزی سرکار سے سٹیٹ ہڈ کی بحالی کا مطالبہ کرئے۔انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی میں اندرونی خلفشار ہے، اسی لئے کابینہ میں شامل نہیں ہوئے۔ان باتوں کا اظہار انجینئر رشید نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ میں عمر عبداللہ کو مبارکباد دیتا ہوں کہ وہ مرکزی زیر انتظام علاقے کے پہلے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے۔ممبر پارلیمنٹ نے کہاکہ عمر عبداللہ پراب ذمہ داری ہے کہ وہ مرکزی سرکار سے سٹیٹ کی بحالی کا معاملہ اٹھائے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مرکزی سرکار کو بھی عمر عبداللہ کی سربراہی میں منتخب حکومت کو بھر پور سپورٹ دینا چاہئے۔

https://www.livemint.com/news/kashmir-news-meet-engineer-rashid-the-baramulla-mp-whose-interim-bail-in-j-k-poll-season-has-raised-many-hackles-11726025973897.html
کانگریس کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انجینئر رشید نے کہاکہ پارٹی میں وزارتوں کے معاملے پر خلفشار پیدا ہو گیا ہے۔انہوں نے ایک انار سو بیمار کے مصداق کانگریس پارٹی کے اندر سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے اور ان کا یہ دعویٰ کہ سٹیٹ ہڈ کی بحالی کے بعد ہی وہ وزارت میں شامل ہونگے حقیقت سے کوسوں دور ہے۔انجینئر رشید نے کہا :’دفعہ 370کی بحالی کو لے کر کانگریس کشمیر میں ایک اور جموں میں اس کے برعکس بیانات دے رہی ہیں۔ ‘انہوں نے کہا جب تک عمر عبداللہ لوگوں کی بھلائی کی خاطر کام کریں گے اے آئی پی انہیں سپورٹ فراہم کرئے گی لیکن اگر نو منتخب حکومت نے لوگوں کے خلاف کام کیا تو ہم بھی اس کے خلاف ہونگے۔

https://lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا