آل مسلم مائیگرنٹس ایسوسی ایشن نے نئی حکومت کو مبارکباد پیش کی

0
28

ایسو سی ایشن کے صدر نذیر احمد لون نے مسل مہاجرین کے مسائل کا ازالہ ہونے کی امید جتائی

لازوال ڈیسک
جموں؍؍آل مسلم مائیگرنٹس ایسوسی ایشن نے نیشنل کانفرنس کی حکومت کو جموں و کشمیر کے عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کاتاریخی موقع قرار دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیاَ اے کے ایم ایم اے کے صدر نذیر احمد لون نے آج وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت میں نئی حکومت کو نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریاست کو ترقی اور خوشحالی کی نئی بلندیوں پر لے جائے گی۔لون نے کہا کہ حکومت کے پاس جموں و کشمیر کے لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے اور ریاست کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جانے کا ایک تاریخی موقع ہے۔

https://jknc.co.in/
وہیںنئی حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے، لون نے کہاکہ عمر عبداللہ اور ان کے کابینہ کے ساتھیوں کی حلف برداری کی تقریب کا مشاہدہ کیا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت میں جموں اور کشمیر کے عام لوگوں کی مشکلات کا خاتمہ ہونا چاہیے اور مسلم مہاجرین کے مسئلے سمیت حقیقی مطالبات کا ازالہ ہونا چاہئے جس کو جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے نظر انداز کر دیاہے۔انہوں نے اس موقع پرنئی حکومت سے جلد از جلد مطالبہ حل کرنے کی اپیل کی۔انہوںنے کہاکہ عمر عبداللہ کے اقتدار میں نیشنل کانفرنس کی نئی حکومت تقریباً 5 سال پر محیط صدر راج کا خاتمہ کر رہی ہے جس سے جموںو کشمیر کے عوام کو کافی امیدیں ہیں۔

https://lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا