مرکزکے زیرانتظام جموں وکشمیرکے پہلے وزیراعلیٰ بنیں گے عمرعبداللہ

0
40
SRINAGAR, SEP 14 (UNI):- National Conference Vice president addressing party workers during assembly elections 2024 at Ashmuqam in South Kashmir, Anantnag District on Saturday. UNI PHOTO-47U

حلف بر داری تقریب آج،سہ پہر 3 بجے سول سیکریٹریٹ میں اہم اجلا س کی صدارت کریں گے

لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍سری نگر میں شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنوکیشن سینٹر (ایس کے آئی سی سی) میں جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ کی حلف بر داری تقریب کے لئے اسٹیج پوری طرح سے تیار ہے جہاں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کل یعنی 16اکتوبر کو اپنے عہدے اور راز داری کا حلف اٹھائیں گے۔راج بھون سری نگر کی جانب سے جاری کئے گئے ایک حکم نامے کے مطابق عمر عبداللہ بدھ کے روز شیر کشمیر انٹرنیشنل کنوکیشن سینٹر میں وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔حلف برداری کے بعد نئے چیف منسٹر عمرعبداللہ پہلا باضابطہ اجلاس منعقد کریں گے۔حکومت جموں و کشمیر نے تمام ایڈمنسٹریٹو سیکریٹریز کو 16 اکتوبر 2024 بروز بدھ سہ پہر 3 بجے سول سیکریٹریٹ، سرینگر کے میٹنگ ہال میں ایک اہم اجلاس میں شرکت کی ہدایت دی ہے۔

https://jknc.co.in/
تفصیلات کے مطابق نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ بدھ کے روز جموں وکشمیر یوٹی کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیں گے ۔معلوم ہوا ہے کہ حلف برداری کی تقریب میں انڈیا الائنس کے لیڈران کو مدعو کیا گیا ہے۔ انڈیا الائنس کے لیڈران کی سری نگر آمد کے پیش نظرجھیل ڈل کے کنارے پر واقع ’ایس کے آئی سی سی‘کے اردگرد علاقوں میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔یو ین آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ ’ایس کے آئی سی سی‘کے اردگرد علاقوں میں سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈلگیٹ نشاط شاہراہ پر پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جبکہ جگہ جگہ ناکہ پوائنٹس بھی قائم کئے گئے ہیں جہاں پر مشکوک نظر آنے والے افراد کو روک کر ان کی جامہ تلاشی لی جارہی ہیں۔نامہ نگار نے بتایا کہ بدھ کے روز صبح ساڑھے گیارہ بجے کے قریب عمر عبداللہ اوردیگر دس وزراء عہدے اور رازداری کا حلف لیں گے۔
نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر کے مطابق حلف برداری کی تقریب میں انڈیا الائنس کے لیڈروں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ چونکہ اس تقریب میں وی آئی پیز کی شرکت متوقع ہے جس کے پیش نظر سیکورٹی کے بھی غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق عام آدمی پارٹی کے کنونیئر اروند کیجروال ، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی، تامل ناڈو کے وزیرا علیٰ ایم کے سٹالن، شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے، شرد پوار، لالو پرساد یادو، اور ڈی راجا کو مدعو کیا گیا ہے۔
باوثوق ذرائع نے بتایا کہ تامل ناڈو کے وزیرا علیٰ ایم کے سٹالن نے تقریب میں شرکت کرنے سے معذرت ظاہر کرتے ہوئے ممبر پارلیمان کانی موزی کو سری نگر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔انڈیا الائنس کے سینئر لیڈران کی سری نگر آمد کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ جھیل ڈل کے آس پاس علاقوں کے ساتھ ساتھ شہر بھر میں پیرا ملٹری فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں کانگریس کے سینئر لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن رہنما راہل گاندھی کو بھی دعوت دی گئی ہے تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ آیا وہ عمرعبداللہ کی حلف برداری کی تقریب پر موجود رہیں گے یا نہیں۔
نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر ناصر اسلم وانی منگل کو اس ضمن میں کی گئی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ایس کے ا?ئی سی سی پہنچے۔اس موقع پر انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا: ’کافی لوگ اس تقریب میں شرکت کرنا چاہتے ہیں ہم دیکھ رہے ہیں کہ یہاں سیٹنگ گنجائش کتنی ہے وہی ایک بند وبست ہے باقی کچھ خاص نہیں ہے‘۔
تقریب میں شریک ہونے والے مہمانوں کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا: ’شام تک معلوم ہوگا کہ اس تقریب میں کون شرکت کر رہے ہیں‘۔مسٹر اسلم نے کہا: ’کافی لوگ آنا چاہتے ہیں ہم دیکھ لیں گے کہ یہاں کتنی گنجائش ہے‘۔انہوں نے کہا: ’انڈیا الائنس کے بھی کچھ لیڈر اس تقریب میں شرکت کریں گے‘۔۔راہل گاندھی کی تقریب میں شرکت کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا: ’شام تک مہمانوں کی فہرست کا پتہ چل جائے گا اتنی جلدی یہ طے نہیں پاتا ہے‘۔
دریں اثناء حکومت جموں و کشمیر نے تمام ایڈمنسٹریٹو سیکریٹریز کو 16 اکتوبر 2024 بروز بدھ سہ پہر 3 بجے سول سیکریٹریٹ، سرینگر کے میٹنگ ہال میں ایک اہم اجلاس میں شرکت کی ہدایت دی ہے۔ یہ اجلاس چیف منسٹر جموں و کشمیر کی صدارت میں منعقد ہوگا، جو اپنی حلف برداری کی تقریب کے فوراً بعد ایڈمنسٹریٹو سیکریٹریز کے ساتھ پہلی میٹنگ کریں گے۔یہ اطلاع جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کی گئی ہے، جس میں تمام ایڈمنسٹریٹو سیکریٹریز کو وقت پر میٹنگ میں شرکت کی تاکید کی گئی ہے۔ اس خط کی کاپی چیف سیکریٹری جموں و کشمیر اور کمشنر سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو بھی بھیجی گئی ہے۔

https://lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا