25/ستمبر کوکالی کٹ میں انٹر نیشنل میلاد کانفرنس کا انعقاد

0
69

ملک وبیرون ممالک کے عالمی رہنماں،ملی ومذہبی قائدین سمیت ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید کی شرکت یقینی
کالی کٹ (عبدالکریم امجدی)
کیرالا مسلم جماعت اور جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ کے مشترکہ طور پر کالی کٹ ڈریم سٹی میں ایک روزہ عظیم الشان پیمانہ پر بین الاقوامی میلاد کانفرنس کا انعقاد ۵۲/ستمبر بروز بدھ ہورہا ہے۔ جس کا عنوان معلم کائنات کی زندگی

https://www.jamiamarkaz.in/

اور حکمت کی میراث ہے۔جس میں ملک وبیرو ممالک کے عالمی رہنماں،ملی ومذہبی پیشواء،اسلامی تنظیموں کے سربراہان،سفارتی نمائندگان، اہل قلم ودانشوراں اورعلما ومشائخ سمیت ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید شریک ہو رہے ہیں۔کانفرنس کا مقصد اسوۂ حسنہ،پیغمبر اسلام کے پیغام رسالت کی گہری تفہیم کا فروغ،اور مختلف ثقافتوں میں پیغمبرانہ زندگی کے اصول وحکمت ہے۔کانفرنس کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالتے گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد نے کہاکہ عالمی میلاد کانفرنس کا مقصد امن وشانتی اور بقائے باہمی کے ساتھ پیغمبر اسلام کی تعلیمات کو عصر حاظر کے تناطر میں برے پیمانے پر سامعین کو پہنچانا۔شیخ ابوبکر احمد نے کہاکہ ولادت نبی مجسم ایک عظیم نعمت ہے۔جس کی خاطر ساری دنیا بنائی،نبی اکرم کومبعوث فرما کر اللہ نے ہم سب احسان عظیم فرمایا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں ولادت باسعادت پر خوشی منا نا چاہئے،حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری حیات طیبہ ہم سب کے لئے نمونہ عمل ہے۔عالمی میلاد کانفرنس سلسلہ میں مرکز میں استقبالیہ کمیٹی کے اجلاس کا افتتاح مرکز کے ڈائیریکٹر جنرل سی محمد فیضی نے کیا۔جی ابوبکر،عبدالطیف،کٹی کٹور،سید محمد بافیقہ،سید صالح شہاب بھی موجود تھے۔علاوہ ازیں اراکین کے اہم عہدیداران سمیت رضا کار حضرات شامل رہے۔کانفرنس کے مہمان خصوصی گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد ہونگے۔ جس میں مدح رسول پر کلیدی خطاب فرماینگے۔اجلاس کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ عاشقان رسول کیلئے پارکنگ،قیام وطعام،ودیگر اہم ضروریات کی تکمیل کیلئے خصوص کاؤنٹر لگائے جارہے ہیں۔

http://Lazawal.com

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا